حدیث نمبر: 5872
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْدَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ الْبَلْخِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمَقْرِيُّ - حَ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا نُصَيْرُ بْنُ الْفَرَجِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي مَرْحُومٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ أَكَلَ طَعَامًا ثُمَّ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعِمْنِي هَذَا الطَّعَامَ ، وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ ، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ، وَمَنْ لَبِسَ ثَوْبًا ، فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا ، وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ ، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ " .
ترجمہ

سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کھانا کھایا، پھر یہ کہا: ”اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هٰذَا الطَّعَامَ، وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ“ (تمام تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور مجھے یہ عطا فرمایا، میری کسی طاقت و قوت کے بغیر)، تو اس کے پچھلے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ اور جس نے کپڑا پہنا، پھر یہ کہا: ”اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي كَسَانِي هٰذَا، وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ“ (تمام تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے یہ پہنایا اور مجھے یہ عطا فرمایا، میری کسی طاقت و قوت کے بغیر)، تو اس کے اگلے اور پچھلے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الاربعون من شعب الايمان وهو باب في الملابس والزي والاواني وما يكره منها / حدیث: 5872
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 6285
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، ابن ماجة (3285) (سنن الترمذي 3458) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (4343) (سنن الترمذي 3458) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 8/ 309) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) 5/ 508 رقم 3458، وابن السني فى (عمل اليوم والليلة) رقم 469، والطبراني فى (الكبير) 20/ 181 رقم 389، وابن ماجه فى (الأطعمة) 2/ 1093 رقم 3285، والحاكم فى (المستدرك) 1/ 557، والبيهقي فى (الآداب) رقم 713»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3458 | سنن ابي داود: 4023 | سنن ابن ماجه: 3285 | رياض الصالحين: 734
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• نصير بن الفرج الأسلمي أبو حمزة الثغري خادم أبي معاوية الأسود (م ٢٤٥ هـ)، ثقة، من الحادية عشرة (د س).
• أبو مرحوم هو عبد الرحيم بن ميمون المدني، صدوق تقدم.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3458 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´جب کھانا کھا چکے تو کیا پڑھے؟`
معاذ بن انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے کھانا کھایا پھر کھانے سے فارغ ہو کر کہا: «الحمد لله الذي أطعمني هذا ورزقنيه من غير حول مني ولا قوة غفر له ما تقدم من ذنبه» " تمام تعریفیں ہیں اس اللہ کے لیے جس نے ہمیں یہ کھانا کھلایا اور اسے ہمیں عطا کیا، میری طرف سے محنت مشقت اور جدوجہد اور قوت و طاقت کے استعمال کے بغیر، تو اس کے اگلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3458]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
تمام تعریفیں ہیں اس اللہ کے لیے جس نے ہمیں یہ کھانا کھلایا اور اسے ہمیں عطا کیا، میری طرف سے محنت مشقت اور جد وجہد اور قوت وطاقت کے استعمال کے بغیر، تو اس کے اگلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔

نوٹ:
(سنن ابی داؤد میں: وَمَا تَأَخَّرَ آخر میں آیا ہے، جو صحیح نہیں ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3458 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4023 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´نیا لباس پہنے تو کون سی دعا پڑھے؟`
معاذ بن انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے کھانا کھایا پھر یہ دعا پڑھی «الحمد لله الذي أطعمني هذا الطعام ورزقنيه من غير حول مني ولا قوة» " تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور بغیر میری طاقت و قوت کے مجھے یہ عنایت فرمایا " تو اس کے اگلے اور پچھلے سارے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔‏‏‏‏" نیز فرمایا: " اور جس نے (نیا کپڑا) پہنا پھر یہ دعا پڑھی: «الحمد لله الذي كساني هذا الثوب ورزقنيه من غير حول مني ولا قوة» " تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا اور میری طاقت و قوت کے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4023]
فوائد ومسائل:
1۔
یہ حدیث حسن درجے کی ہے۔
مگر اس میں پچھلے گناہ کے الفاظ نہیں ہیں۔

2: کھانا کھا کر لباس پہنتے ہوئے مذکور بالا یا دوسری مسنون دعائیں پڑھنا انتہائی مستحب عمل ہے، اس سے یہ نعمتیں انسان کے لئے بابرکت ہوجاتی ہیں اور بندہ اس کے شر سے محفوظ رہتاہے، بلکہ مزید انعامات ربانی کا مستحق قرارپاتا ہے۔
کیونکہ ارشاد باری تعالی ہے: ’’اگر تم شکر کروگے تو یقینا میں تمہیں زیادہ دوں گا۔
‘‘
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4023 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3285 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´جب کھانے سے فارغ ہو تو کیا دعا پڑھے؟`
معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص کھانا کھا کر یہ دعا پڑھے: «الحمد لله الذي أطعمني هذا ورزقنيه من غير حول مني ولا قوة غفر له ما تقدم من ذنبه» " حمد و ثناء اور تعریف ہے اس اللہ کی جس نے مجھے یہ کھلایا، اور بغیر میری کسی طاقت اور زور کے اسے مجھے عطا کیا " تو اللہ تعالیٰ اس کے پچھلے گناہ معاف فرما دے گا۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3285]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اللہ کی نعمت پر اس کا شکر ادا کرنا بہت بڑی نیکی ہے۔

(2)
شکر گناہوں کی معافی کا باعث ہے۔

(3)
رزق کے حصول کےلیے اگرچہ ایک حد تک انسان بھی کوشش اورتدبیر سے کام لیتا ہے تاہم اس کوشش کو کامیاب کرنا اورتدبیر سجھانا بھی اللہ ہی کا فضل ہے اور اسی کی توفیق سے ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3285 سے ماخوذ ہے۔