شعب الایمان — حدیث نمبر 5776
باب: فصل: جس نے لباس میں تواضع اختیار کی۔
فصل فيمن اختار التواضع في اللباس
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ ، فِيمَا قَرَأْتُ عَلَيْهِ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنِي قَتَادَةُ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ النَّهْدِيَّ قَالَ : أَتَانَا كِتَابُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَنَحْنُ بِأَذْرَبِيجَانَ مَعَ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ : أَمَّا بَعْدُ ، فَاتَّزِرُوا ، وَارْتَدُوا ، وَانْتَعِلُوا ، وَارْمُوا بِالْخِفَافِ ، وَأُلْقُوا السَّرَاوِيلَاتِ ، وَعَلَيْكُمْ بِلِبَاسِ أَبِيكُمْ إِسْمَاعِيلَ ، وَإِيَّاكُمْ وَالتَّنَعُّمَ وَزِيَّ الْعَجَمِ ، وَعَلَيْكُمْ بِالشَّمْسِ فَإِنَّهَا حَمَّامُ الْعَرَبِ ، وَتَمَعْدَدُوا ، وَاخْشَوْشِنُوا ، وَاخْلَوْلَقُوا ، وَاقْطَعُوا الرُّكَبَ ، وَارْمُوا الْأَغْرَاضَ وَانْزُوا ، فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْحَرِيرِ إِلَّا هَكَذَا ، وَأَشَارَ شُعْبَةُ بِأُصْبَعِهِ الْوُسْطَى وَالسَّبَّابَةِ فَمَا عَلِمْنَا إِلَّا أَنَّهَا الْأَعْلَامُ .ابو عثمان نہدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم عتبہ بن فرقد کے ساتھ آذربائیجان میں تھے کہ ہمارے پاس سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا خط آیا: ”اما بعد! تہبند باندھو، چادر اوڑھو، جوتے پہنو، موزے اتار پھینکو اور پاجامے چھوڑ دو۔ اپنے جدِ امجد اسماعیل علیہ السلام کا لباس اختیار کرو، آسائش پسندی اور عجمیوں کی وضع قطع سے بچو۔ دھوپ کو لازم پکڑو کیونکہ وہ عربوں کا حمام ہے۔ معد بن عدنان کی طرح سخت کوش بنو، موٹا جھوٹا پہنو اور خشن زندگی اختیار کرو، پرانے کپڑوں میں رہنے کے عادی بنو، رکابوں کو کاٹ دو (یعنی بغیر رکاب کے گھوڑے پر سوار ہوا کرو)، نشانوں پر تیر اندازی کرو اور گھوڑوں پر اچھل کر سوار ہوا کرو۔ بے شک نبی ﷺ نے ریشم سے منع فرمایا ہے سوائے اتنے کے“ اور شعبہ رحمہ اللہ نے اپنی درمیانی اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا۔ (ابو عثمان رحمہ اللہ کہتے ہیں:) ”ہم یہی سمجھے کہ اس سے مراد کپڑے کے نقش و نگار (بیل بوٹے اور پٹیاں) ہیں۔“
• أبو النضر هو هاشم بن القاسم.