شعب الایمان — حدیث نمبر 5777
باب: فصل: جس نے لباس میں تواضع اختیار کی۔
فصل فيمن اختار التواضع في اللباس
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْجَوْهَرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : قَالَتْ حَفْصَةُ لِعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : لَوْ لَبِسْتَ ثِيَابًا أَلْيَنَ مِنْ ثِيَابِكَ ، وَأَكَلْتَ طَعَامًا أَطْيَبَ مِنْ طَعَامِكَ ، فَقَالَ : لَهَا عُمَرُ : أَلَمْ تَعْلَمِي مِنْ أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ كَذَا وَكَذَا ؟ " فَقَالَتْ : بَلَى ، فَقَالَ : إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُشَارِكَهُمَا فِي عَيْشِهِمَا الشَّدِيدِ لَعَلِّي أُشَارِكُهُمَا فِي عَيْشِهِمَا الرَّخِيِّ .
وَرَوَاهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ وَغَيْرُهُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ أَخِيهِ نُعْمَانَ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ وَقَدْ ذَكَرْنَاهُ فِي بَابِ الزُّهْدِ .مصعب بن سعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”کاش! آپ اپنے کپڑوں سے نرم کپڑے پہنتے اور اپنے کھانے سے عمدہ کھانا کھاتے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”کیا تمہیں رسول اللہ ﷺ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں فلاں فلاں باتیں معلوم نہیں؟“ انہوں نے کہا: ”کیوں نہیں (معلوم ہیں)۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں چاہتا ہوں کہ ان دونوں کی تنگی والی زندگی میں ان کا شریک بنوں، شاید میں ان کی آسودہ زندگی میں بھی ان کا شریک ہو سکوں۔“
اسے ابن المبارک رحمہ اللہ اور دیگر نے اسماعیل بن ابی خالد رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنے بھائی نعمان سے، انہوں نے مصعب بن سعد رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، اور ہم اسے باب الزہد میں ذکر کر چکے ہیں۔
• أبو الحسن الجوهري هو محمد بن عبد الله بن محمد بن صبيح، تقدم.
• أبو أسامة هو الكوفي حماد بن أسامة.