شعب الایمان — حدیث نمبر 5599

باب: دو قسم کی چیزوں کو اعتدال کی غرض سے ملا کر کھانا۔

الجمع بين لونين إرادة للتعديل بينهما

حدیث نمبر: 5599
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَزِيرِ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مَزْيَدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ جَابِرٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنِ ابْنَيْ بُسْرٍ السُّلَمِيَّيْنِ قَالَا : دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَدَّمْنَا زُبْدًا وَتَمْرًا ، وَكَانَ يُحِبُّ الزُّبْدَ وَالتَّمْرَ .
ترجمہ

سیدنا ابن بسر سلمی رضی اللہ عنہما (دونوں بھائی) بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم نے آپ ﷺ کے سامنے مکھن اور کھجور پیش کی، اور آپ ﷺ کو مکھن اور کھجور پسند تھی۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع والثلاثون من شعب الايمان باب في المطاعم والمشارب / حدیث: 5599
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 6001
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 3837) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (4232), أخرجه ابن ماجه (3334 وسنده صحيح) ابنا بسر سلميين ھما عبد الله بن بسر وعطية بن بسر رضي الله عنھما (سنن أبي داود 3837) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 8/ 133) . »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 3334 | سنن ابي داود: 3837
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن الوزير بن الحكم الشلمي الدمشقي (م ٢٥٠ هـ). ثقة، من صغار العاشرة (د).
• ابن جابر هو عبد الرحمن بن يزيد بن جابر الأزدى أبو عتبة الشامي،
• سليم بن عامر الكلاعي ويقال الخبائري أبو يحى الحمصي (م ١٣٠ هـ). ثقة، من الثالثة (بخ م ٤).
• ابنا بسر السُّلَمِيَّانِ هما عبد الله وعوف. كما قال الخطابي في "هامش سنن أبي داود" (٤/ ١٧٧): ذكر عن محمد بن عرت أنهما عبد الله وعوف.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3334 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´مکھن کے ساتھ کھجور کھانے کا بیان۔`
بسر سلمی کے دو بیٹے (رضی اللہ عنہما) کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم نے آپ کے نیچے اپنی ایک چادر بچھائی جسے ہم نے پانی ڈال کر ٹھنڈا کر رکھا تھا، آپ اس پر بیٹھ گئے، پھر اللہ تعالیٰ نے ہمارے گھر میں آپ پر وحی نازل فرمائی، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مکھن اور کھجور پیش کیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکھن پسند فرماتے تھے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3334]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
عالم یا بڑے آدمی کو اپنے ساتھیوں کے حالات سے براہ راست باخبر رہنا چاہیے۔

(2)
  افسر اور ماتحتوں میں بے تکلفی کے تعلقات جائز ہیں بشرطیکہ ان سے ناجائز فوائد اٹھانے سے پرہیز کیا جائے۔

(3)
رسول اللہ ﷺ تکلفات کو اہمیت نہیں دیتے تھے اس لیے زمین پر چادر ڈال دی گئی تو آپﷺ اسی پر بیٹھ گئے نہ چار پائی طلب کی اور نہ چادر کو خوبصورت انداز میں بچھانے کا تکلف کیا۔

(4)
مکھن ایک عمدہ اور مقوی غذا ہے او رکھجور بھی اچھی غذا ہے۔
دونوں کو ملا کر کھانے سے ان کے فائدے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

(5)
عمدہ غذا سے اجتناب زہد نہیں بلکہ حرام رزق سے اور فخر و تکبر سے بچنا زہد ہے۔

(6)
نبی اکرم ﷺ زیادہ تر سادہ غذا استعمال فرماتے تھے۔
کبھی عمدہ چیز مل جاتی تواسے بھی تناول فرمالیتے۔
عمدہ کی حرص نہ کرنا ہی خوبی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3334 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 3837 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´دو قسم کے کھانے ایک ساتھ کھانے کا بیان۔`
بسر سلمی کے لڑکے عبداللہ و عطیہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے آپ کی خدمت میں مکھن اور کھجور پیش کیا، آپ مکھن اور کھجور پسند کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3837]
فوائد ومسائل:
فائدہ: کھانے میں دو قسم کی چیزیں یا دو قسم کے کھانے جمع کرلینے میں کوئی حرج نہیں۔
جبکہ اسراف اور ترفہ یعنی محض خوش حالی اور خوش خورکی کا اظہار نہ ہو۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3837 سے ماخوذ ہے۔