سنن ابي داود
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل
باب فِي الْجَمْعِ بَيْنَ لَوْنَيْنِ فِي الأَكْلِ باب: دو قسم کے کھانے ایک ساتھ کھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3837
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَزِيرِ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مَزْيَدَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ جَابِرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ ابْنَيْ بُسْرٍ السُّلَمِيَّيْنِ ، قَالَا : " دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَدَّمْنَا زُبْدًا وَتَمْرًا ، وَكَانَ يُحِبُّ الزُّبْدَ وَالتَّمْرَ " .
´بسر سلمی کے لڑکے عبداللہ و عطیہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے آپ کی خدمت میں مکھن اور کھجور پیش کیا ، آپ مکھن اور کھجور پسند کرتے تھے ۔
سلیم بن عامر نے بسر کے دو بیٹوں رضی اللہ عنہما سے روایت کیا جو قبیلہ بنو سلیم سے تھے (اور ان کے نام عبداللہ اور عطیہ نقل ہوئے ہیں) انہوں نے بیان کیا کہ ”رسول اللہ ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم نے آپ ﷺ کی خدمت میں مکھن اور کھجور پیش کی اور آپ ﷺ مکھن اور کھجور پسند فرمایا کرتے تھے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´دو قسم کے کھانے ایک ساتھ کھانے کا بیان۔`
بسر سلمی کے لڑکے عبداللہ و عطیہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے آپ کی خدمت میں مکھن اور کھجور پیش کیا، آپ مکھن اور کھجور پسند کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3837]

فوائد ومسائل:
فائدہ: کھانے میں دو قسم کی چیزیں یا دو قسم کے کھانے جمع کرلینے میں کوئی حرج نہیں۔
جبکہ اسراف اور ترفہ یعنی محض خوش حالی اور خوش خورکی کا اظہار نہ ہو۔
فائدہ: کھانے میں دو قسم کی چیزیں یا دو قسم کے کھانے جمع کرلینے میں کوئی حرج نہیں۔
جبکہ اسراف اور ترفہ یعنی محض خوش حالی اور خوش خورکی کا اظہار نہ ہو۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3837 سے ماخوذ ہے۔