شعب الایمان — حدیث نمبر 5600

باب: دو قسم کی چیزوں کو اعتدال کی غرض سے ملا کر کھانا۔

الجمع بين لونين إرادة للتعديل بينهما

حدیث نمبر: 5600
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنِ مُنِيبٍ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ ، أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى يَعْنِي السِّينَانِيَّ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وَدِدْتُ أَنَّ عِنْدِي خُبْزَةً بَيْضَاءَ مِنْ بُرَّ سَمْرَاءَ مُلَبَّقَةً بِسَمْنٍ وَلَبَنٍ " فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ ، فَاتَّخَذَهُ ، فَجَاءَ بِهِ ، فَقَالَ : " فِي أَيِّ شَيْءٍ كَانَ هَذَا ؟ " قَالَ : فِي عُكَّةِ ضَبٍّ ، قَالَ : " ارْفَعْهُ " .
قَالَ أَبُو دَاوُدَ : هَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ وَاللَّهُ أَعْلَمُ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرا جی چاہتا ہے کہ میرے پاس گندم کی سفید روٹی ہو جو گھی اور دودھ میں تر کی گئی ہو۔“ تو قوم میں سے ایک آدمی اٹھا، اس نے ایسی روٹی تیار کی اور اسے لے آیا۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ کس چیز میں رکھی تھی؟“ اس نے کہا: ”گوہ (ضب) کے چمڑے کے برتن میں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اٹھا لو۔“
امام ابوداود رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث منکر ہے، واللہ اعلم۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع والثلاثون من شعب الايمان باب في المطاعم والمشارب / حدیث: 5600
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 6002
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف (سنن أبي داود 3818) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ابن ماجه (3341), أيوب ھذا ينظر فيه ولعله ابن خوط كما في النكت الظراف (75/9) وھو متروك (تقريب التهذيب: 612), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 136 (سنن أبي داود 3818) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف جدًّا
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف جدًّا (شعب الإيمان ط الرشد: 8/ 133) . »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 3818 | سنن ابن ماجه: 3341
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• الحسين بن واقد المروزي أبو عبد الله القاضي. ثقة له أوهام، من السابعة (خت م-٤). وثقه ابن معين. وقال أبو زرعة: ليس به بأس. واستنكر أحمد بعض حديثه وحرّك رأسه كأنه لم يرضه لما قيل له. وذكر أحمد بن محمد أن أبا عبد الله ذكر حسين بن واقد فقال: وأحاديث حسين ما أرى أيّ شيء هي ونفض يده. وذكره ابن حبان في "الثقات" (٦/ ٢٠٩) وقال: كان من خيار الناس، وربما أخطأ في الروايات، وقد كتب عن أيوب السختياني وأيوب بن خوط جميعًا، فكل حديث منكر عنده عن أيوب. راجع "الميزان" (١/ ٥٤٩)، "الجرح والتعديل" (٣/ ٦٦)، "التاريخ الكبير" (١/ ٢/ ٣٨٩)، "الضعفاء" للعقيلي (١/ ٢٥١). . أيوب هو ابن خوط البصري أبو أمية الحبطي. متروك من الخامسة (د ق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 3818 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´ایک وقت میں دو قسم کے کھانے جمع کرنا۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے گندمی رنگ کے گیہوں کی سفید روٹی جو گھی اور دودھ میں چپڑی ہوئی ہو بہت محبوب ہے " تو قوم میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور اسے بنا کر آپ کی خدمت میں لایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: " یہ کس برتن میں تھا؟ " اس نے کہا: سانڈا (سوسمار) کی کھال کے بنے ہوئے ایک برتن میں تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " پھر تو اسے اٹھا لے جاؤ۔‏‏‏‏" ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث منکر ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اور اس حدیث میں وارد ایوب، ایوب سختیانی نہیں ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3818]
فوائد ومسائل:
فائدہ: یہ روایت سندا ضعیف ہے۔
اور اس قسم کی چیزوں کی خواہش کرنا نبی کریمﷺ کے مزاج کے خلاف تھا۔
ویسے ایک وقت میں کھانے کی ایک سے زائد چیزیں مہیا ہوں تو ان کے کھانے میں قطعا ً کوئی عیب نہیں۔
بنیادی ضرورت یہ ہے کہ چیزیں حلال اور طیب ہوں۔
نیز یہ کہ اسراف بھی نہ ہو۔
آئندہ حدیث 3835۔
ومابعد میں اس کا ذکر آرہا ہے۔
امام بخاری نے بھی یہ روایت ذکرکی ہے۔
حضرت عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ تازہ کھجور ککڑی کے ساتھ کھا رہے تھے۔
(صحیح البخاري، الأطعمة، باب جمع اللونین أو الطعامین بمرة، حدیث: 5449) اس طرح ثرید اور حیس بھی کئی نوع کے کھانوں کا مرکب ہوتا ہے جو رسول اللہﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کھایا کرتے تھے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3818 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3341 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´گھی میں چپڑی روٹی کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن فرمایا: " میری خواہش ہے کہ اگر ہمارے پاس گھی میں چپڑی ہوئی گیہوں کی سفید روٹی ہوتی، تو ہم اسے کھاتے، ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ یہ بات انصار میں ایک شخص نے سن لی، تو اس نے یہ روٹی تیار کی، اور اسے لے کر آپ کے پاس آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: یہ گھی کس چیز میں تھا؟ اس نے جواب دیا: گوہ کی کھال کی کپی میں، ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھانے سے انکار کر دیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3341]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
«ملبقة» کامطلب اچھی طرح ملا کر یک جان کی ہوئی چیز ہے۔ (محمد عبدالباقی۔
حاشہ سنن ابن ماجہ)
یعنی روٹی میں گھی اس طرح ڈالا گیاتھا کہ وہ مل جل گیا تھا اس لیے ہم نے اس کا ترجمہ، چیڑی روٹی، کے بجائے، پراٹھا، کیا ہے۔

(2)
«عکة» چمڑے کے بنے ہوئے گول برتن کوکہتے ہیں جس میں گھی یا شہد رکھا جاتا ہے۔ (النہایة۔
مادہ: ع ک ک)

(3)
«ضب» کا ترجمہ، گوہ یا سانڈ، کیا جاتا ہے۔
دوسرے معنی زیادہ صحیح معلوم ہوتے ہیں۔
واللہ اعلم۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3341 سے ماخوذ ہے۔