شعب الایمان — حدیث نمبر 5545
باب: ثرید اور دوسری سالن والی چیزیں۔
الثريد وغيره مما يكون أدما
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ الْوَلِيدِ بَيَّاعُ السَّابِرِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ عَلَى أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ ، وَكَانَ جَائِعًا ، فَقَالَ لَهَا : " عِنْدِكِ طَعَامٌ آكُلُهُ ؟ " فَقَالَتْ : إِنَّ عِنْدِي لَكِسَرًا يَابِسَةٌ ، وَإِنِّي لَأَسْتَحِي أَنْ أُقَرِّبَهَا إِلَيْكَ ، فَقَالَ : " هَلُمِّيهَا " فَكَسَّرَهَا فِي مَاءٍ وَجَاءَتْهُ بِمِلْحٍ ، فَقَالَ : " مَا مِنْ إِدَامٍ ؟ " فَقَالَتْ : مَا عِنْدِي يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلَّا شَيْءٌ مِنْ خَلٍّ ، فَقَالَ : " هُلُمِّيهِ " فَلَمَّا جَاءَتْ بِهِ صَبَّهُ عَلَى طَعَامِهِ ، فَأَكَلَ مِنْهُ ، ثُمَّ حَمِدَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ ، ثُمَّ قَالَ : " نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ يَا أُمَّ هَانِئٍ لَا يَقْفُرُ بَيْتٌ فِيهِ خَلٌّ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ فتحِ مکہ کے دن سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لے گئے، آپ ﷺ کو بھوک لگی ہوئی تھی۔ آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کھانے کو کچھ ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میرے پاس چند سوکھی روٹیوں کے ٹکڑے ہیں اور مجھے شرم آتی ہے کہ انہیں آپ کے سامنے پیش کروں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہی لے آؤ۔“ چنانچہ آپ ﷺ نے انہیں پانی میں توڑ کر بھگو دیا اور وہ آپ ﷺ کے پاس نمک لے آئیں۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”کوئی سالن نہیں ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اللہ کے رسول! میرے پاس سرکے کے سوا کچھ نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہی لے آؤ۔“ جب وہ اسے لائیں تو آپ ﷺ نے اسے اپنے کھانے پر انڈیل دیا اور اس میں سے تناول فرمایا، پھر اللہ عزوجل کی حمد بیان کی، پھر فرمایا: ”اے ام ہانی! سرکہ کیا ہی خوب سالن ہے! جس گھر میں سرکہ ہو وہ گھر (سالن سے) خالی نہیں رہتا۔“
• سعدان بن الوليد بياع السابري، لم نظفر له بترجمة.