شعب الایمان — حدیث نمبر 5544
باب: ثرید اور دوسری سالن والی چیزیں۔
الثريد وغيره مما يكون أدما
حدیث نمبر: 5544
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ السَّرَّاجُ ، حَدَّثَنَا مُطَيَّنٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الثُّمَالِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَتْ : دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " عِنْدِكِ شَيْءٌ ؟ " فَقُلْتُ : لَا ، إِلَّا كِسْرٌ يَابِسٌ وَخَلٌّ .
فَقَالَ : " مَا أَقْفَرَ مِنْ أُدُمٍ بَيْتٌ فِيهِ خَلٌّ " .
رَوَاهُ أَبُو عِيسَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَلَاءِ . ترجمہ
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ میرے پاس تشریف لائے اور پوچھا: ”کیا تمہارے پاس کچھ ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”نہیں، سوائے سوکھی روٹی کے ٹکڑوں اور سرکے کے۔“
تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس گھر میں سرکہ ہو وہ سالن سے خالی نہیں۔“
اسے ابو عیسیٰ (امام ترمذی) رحمہ اللہ نے محمد بن علاء رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو الحسن السراج هو محمد بن الحسن بن إسماعيل،
• ثابت الثمالي، هو ثابت بن دينار أبي صفية الثمالي أبو حمزة. ضعيف رافضي، تقدما.
• أبو الحسن السراج هو محمد بن الحسن بن إسماعيل،
• ثابت الثمالي، هو ثابت بن دينار أبي صفية الثمالي أبو حمزة. ضعيف رافضي، تقدما.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2051 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بہترین سالن، سرکہ ہے یا سالنوں میں سے بہترین سالن سرکہ ہے۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5350]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
اِدام: کی جمع ادم ہے، جس طرح كتاب کی جمع كتب ہے۔
اِدام: کی جمع ادم ہے، جس طرح كتاب کی جمع كتب ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5350 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1841 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سرکہ کا بیان۔`
ام ہانی بنت ابوطالب رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لائے اور فرمایا: " کیا تمہارے پاس (کھانے کے لیے) کچھ ہے؟ " میں نے عرض کیا: نہیں، صرف روٹی کے چند خشک ٹکڑے اور سرکہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اسے لاؤ، وہ گھر سالن کا محتاج نہیں ہے جس میں سرکہ ہو۔" [سنن ترمذي/كتاب الأطعمة/حدیث: 1841]

اردو حاشہ:
(سند میں ابوحمزہ، ثابت بن ابی صفیہ ضعیف راوی ہیں، لیکن مسند احمد (3/353)میں جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث حسن لغیرہ ہے، الصحیحۃ: 2220)
(سند میں ابوحمزہ، ثابت بن ابی صفیہ ضعیف راوی ہیں، لیکن مسند احمد (3/353)میں جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث حسن لغیرہ ہے، الصحیحۃ: 2220)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1841 سے ماخوذ ہے۔