صحيح مسلم
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان
باب فَضِيلَةِ الْخَلِّ وَالتَّأَدُّمِ بِهِ: باب: سرکہ کی فضیلت اور اسے بطور سالن استعمال کرنے کے بیان میں۔
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَي بْنُ حَسَّانَ ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " نِعْمَ الْأُدُمُ أَوِ الْإِدَامُ الْخَلُّ " .یحییٰ بن حسان نے کہا کہ ہمیں سلیمان بن بلال نے ہشام بن عروہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سالنوں میں سے عمدہ یا (فرمایا) عمدہ سالن سرکہ ہے۔“
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین سالن سرکہ ہے یا سالنوں میں سے بہترین سالن سرکہ ہے۔“
وحَدَّثَنَاه مُوسَى بْنُ قُرَيْشِ بْنِ نَافِعٍ التَّمِيمِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، وَقَالَ نِعْمَ الْأُدُمُ وَلَمْ يَشُكَّ .یحییٰ بن صالح وحاظی نے کہا کہ ہمیں سلیمان بن بلال نے اسی سند کے ساتھ حدیث سنائی اور کہا: ”سالنوں میں سے عمدہ“ اور شک نہیں کیا۔
امام صاحب ایک اور استاد سے سلیمان بن بلال ہی کی سند سے یہ روایت بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سالنوں میں سے بہترین سالن سرکہ ہے“ اس میں «أُدُمٌ» یا بلا شک آیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
اِدام: کی جمع ادم ہے، جس طرح كتاب کی جمع كتب ہے۔
ام ہانی بنت ابوطالب رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لائے اور فرمایا: " کیا تمہارے پاس (کھانے کے لیے) کچھ ہے؟ " میں نے عرض کیا: نہیں، صرف روٹی کے چند خشک ٹکڑے اور سرکہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اسے لاؤ، وہ گھر سالن کا محتاج نہیں ہے جس میں سرکہ ہو۔" [سنن ترمذي/كتاب الأطعمة/حدیث: 1841]
(سند میں ابوحمزہ، ثابت بن ابی صفیہ ضعیف راوی ہیں، لیکن مسند احمد (3/353)میں جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث حسن لغیرہ ہے، الصحیحۃ: 2220)