شعب الایمان — حدیث نمبر 5268
باب: دوسری فصل: زیادہ کھانے کی مذمت۔
الفصل الثاني في ذم كثرة الأكل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرَاغِيُّ ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ ، فَقُلْتُ : هَلْ أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، النَّقِيَّ ؟ فَقَالَ : " مَا أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّقِيَّ مِنْ حِينِ ابْتَعَثَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - حَتَّى قَبَضَهُ ، قَالَ : قُلْتُ : هَلْ كَانَتْ لَكُمْ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنَاخِلُ ؟ قَالَ : " مَا رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْخُلًا مِنْ حِينِ ابْتَعَثَهُ اللَّهُ إِلَى حِينِ قَبَضَهُ ، قَالَ قُلْتُ : كَيْفَ كُنْتُمْ تَأْكُلُونَ الشَّعِيرَ غَيْرَ مَنْخُولٍ ؟ قَالَ : " كُنَّا نَطْحَنُهُ ، فَنَنْفُخُهُ فَيَطِيرُ مَا طَارَ ، وَيَبْقَى مَا بَقِيَ ، ثَرَّيْنَاهُ ، فَأَكَلْنَاهُ " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ قُتَيْبَةَ .سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے ابوحازم رحمہ اللہ نے پوچھا: "کیا رسول اللہ ﷺ نے کبھی چھنا ہوا آٹا (میدہ) کھایا؟" تو انہوں نے فرمایا: "رسول اللہ ﷺ نے اس وقت سے لے کر کہ جب اللہ عزوجل نے آپ ﷺ کو مبعوث فرمایا، یہاں تک کہ آپ ﷺ کی روح قبض فرمائی، کبھی چھنا ہوا آٹا نہیں کھایا۔" ابوحازم رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے پوچھا: "کیا رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں آپ لوگوں کے پاس چھلنیاں ہوتی تھیں؟" انہوں نے فرمایا: "رسول اللہ ﷺ نے جب سے اللہ نے آپ ﷺ کو مبعوث فرمایا، آپ ﷺ کی وفات تک کوئی چھلنی نہیں دیکھی۔" میں نے کہا: "پھر آپ لوگ بغیر چھانے جو کیسے کھاتے تھے؟" انہوں نے فرمایا: "ہم اسے پیس لیتے، پھر اس میں پھونک مارتے، تو جو (چھلکا وغیرہ) اڑنا ہوتا اڑ جاتا اور جو باقی رہنا ہوتا رہ جاتا، پھر ہم اسے گوندھ لیتے اور کھا لیتے۔"
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں قتیبہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• جعفر بن محمد بن الحارث، أبو محمد المراغي (م ٣٥٦ هـ).
تشریح، فوائد و مسائل
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمانۂ بعثت سے پہلے تو شام کے علاقوں کا سفر کیا جہاں بہت خوشحالی تھی اور میدے کی روٹی بھی وہاں بکثرت دستیاب تھی اور چھانیناں بھی ہوتی تھیں لیکن بعثت کے بعد آپ مکے، طائف اور مدینے کے علاوہ اور کہیں نہیں گئے۔
آپ نے تبوک کا سفر کیا ہے جو شام کے قریب تھا۔
وہاں بھی چند دن پڑاؤ کیا اور واپس آ گئے۔
ان علاقوں میں نہ چھانیناں موجود تھیں اور نہ آٹا ہی ملتا تھا۔
بہرحال حضرت سہل رضی اللہ عنہ کے بقول جو کے آٹے میں پھونک مارتے، اس سے جو اڑنا ہوتا وہ اڑ جاتا، باقی ماندہ آٹے کو بطور ستو استعمال کرتے یا گوندھ کر روٹی پکا لیتے۔
ان حضرات کی یہی خوراک تھی۔
بہرحال آج کل بھی سادہ زندگی بسر کی جا سکتی ہے۔
اس میں دین و دنیا دونوں کا بھلا اور خیروبرکت ہے۔
واللہ أعلم