شعب الایمان — حدیث نمبر 5267
باب: دوسری فصل: زیادہ کھانے کی مذمت۔
الفصل الثاني في ذم كثرة الأكل
حدیث نمبر: 5267
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَ [ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ ، حَدَّثَنَا ] أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ ، أَنَّهُ سَأَلَ سَهْلًا : " هَلْ رَأَيْتُمْ فِي زَمَانِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَقِيًّا ؟ قَالُوا : لَا ، قَالَ أَبُو حَازِمٍ : فَقُلْتُ : كُنْتُمْ تَنْخُلُونَ الشَّعِيرَ ؟ قَالَ : لَا ، وَلَكِنَّا كُنَّا نَنْفُخُهُ " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ .ترجمہ
ابو حازم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا سہل رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کیا آپ لوگوں نے نبی ﷺ کے زمانے میں میدہ (صاف آٹا) دیکھا تھا؟“ انہوں نے کہا: ”نہیں۔“ ابو حازم رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے پوچھا: ”کیا آپ لوگ جَو کو چھانتے تھے؟“ انہوں نے کہا: ”نہیں، بلکہ ہم اسے پھونک مار لیا کرتے تھے۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے صحیح میں سعید بن ابی مریم رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• ابن أبي مريم هو سعيد المصري.
• أبو غسان هو محمد بن مطرف.
• أبو حازم هو سلمة بن دينار المدني، الأعرج.
• ابن أبي مريم هو سعيد المصري.
• أبو غسان هو محمد بن مطرف.
• أبو حازم هو سلمة بن دينار المدني، الأعرج.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5410 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
5410. سیدنا ابو حازم سے روایت ہے انہوں نے سیدنا سہل بن سعد ؓ سے سوال کیا کہ آیا تم نے نبی ﷺ کے زمانے میں میدے کی روٹی دیکھی تھی؟ سیدنا سہل نے کہا: میں نے پوچھا: کیا تم جو کا آٹا چھانتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: نہیں بلکہ اسے پھونک مار لیا کرتے تھے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:5410]
حدیث حاشیہ: اس قسم کا آٹا کھانا باعث صحت اورمفید ہے۔
میدہ اکثر قبض کرتا اور بواسیر کا باعث بنتا ہے۔
خاص طور پر آج کل جو غیر ملکی میدہ آ رہا ہے جس میں خدا جانے کن کن چیزوں کی آمیزش ہوتی ہے یہ سخت ثقیل اور باعث صد امراض ثابت ہو رہا ہے، إلا ما شاء اللہ۔
میدہ اکثر قبض کرتا اور بواسیر کا باعث بنتا ہے۔
خاص طور پر آج کل جو غیر ملکی میدہ آ رہا ہے جس میں خدا جانے کن کن چیزوں کی آمیزش ہوتی ہے یہ سخت ثقیل اور باعث صد امراض ثابت ہو رہا ہے، إلا ما شاء اللہ۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5410 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5410 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5410. سیدنا ابو حازم سے روایت ہے انہوں نے سیدنا سہل بن سعد ؓ سے سوال کیا کہ آیا تم نے نبی ﷺ کے زمانے میں میدے کی روٹی دیکھی تھی؟ سیدنا سہل نے کہا: میں نے پوچھا: کیا تم جو کا آٹا چھانتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: نہیں بلکہ اسے پھونک مار لیا کرتے تھے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:5410]
حدیث حاشیہ:
جو کا آٹا یا گندم کا، اس میں پھونک ہی مارتے اور اسی پر اکتفا کرتے۔
اسے چھلنی سے چھانتے نہیں تھے۔
چونکہ اس دور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی خوراک صرف جو تھے، اس لیے حدیث میں ان کا ذکر کیا گیا ہے۔
طبی اعتبار سے اس قسم کا آٹا صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔
اطباء اس قسم کا آٹا ہی تجویز کرتے ہیں۔
جس آٹے سے چھان نکل جائے وہ اکثر قابض ہوتا ہے اور بواسیر کا باعث بنتا ہے۔
میدہ تو انتڑیوں میں جم جاتا ہے۔
اسی طرح "نان" وغیرہ کا معاملہ ہے۔
یہ غیر طبعی چیزیں حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف اور باعث صد امراض ہیں۔
واللہ أعلم

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5410 سے ماخوذ ہے۔