شعب الایمان — حدیث نمبر 4972
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھتیسویں شاخ: جانوں کی حرمت کا باب۔
السادس والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم النفوس
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صِنْفَانِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ لَمْ أَرَهُمَا ، نِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ مَائِلَاتٌ " ، - قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ : قَالَ كَلِمَةً أُخْرَى خَفِيَتْ عَلَيَّ - عَلَى رُءُوسِهِنَّ كَأَمْثَالِ أَسْنِمَةِ الْبُخْتِ ، وَرِجَالٌ مَعَهُمْ أَسْيَاطٌ ، كَأَذْنَابِ الْبَقَرِ ، يَضْرِبُونَ النَّاسَ بِهَا " .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، مِنْ حَدِيثِ جَرِيرٍ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، وَقَالَ : مُمِيلَاتٌ مَائِلَاتٌ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اہلِ جہنم میں سے دو گروہ ایسے ہیں جنہیں میں نے (ابھی) نہیں دیکھا: ایک وہ عورتیں جو لباس پہنے ہوئے بھی ننگی ہوں گی، (دوسروں کی طرف) مائل ہونے والی ہوں گی،“ - ابو جعفر رحمہ اللہ کہتے ہیں: آپ ﷺ نے ایک اور لفظ بھی فرمایا جو مجھ سے مخفی رہ گیا - ”ان کے سر بختی (خراسانی) اونٹوں کے کوہانوں کی طرح (ایک طرف جھکے ہوئے) ہوں گے، اور دوسرے وہ مرد جن کے ہاتھوں میں گائے کی دموں جیسے کوڑے ہوں گے، جن سے وہ لوگوں کو مارتے ہوں گے۔“
امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے ”صحیح“ میں جریر کی سہیل سے روایت کردہ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، اور اس میں ”مُمِيلَاتٌ مَائِلَاتٌ“ (دوسروں کو مائل کرنے والی، خود مائل ہونے والی) کے الفاظ ہیں۔
• شريك، هو ابن عبد الله النخعي، الكوفي، صدوق، يخطئ كثيرًا، تقدم.
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
مَائِلَاتٌ: راہ راست اور حق سے ہٹی ہوئی ممیلات اور دوسروں کو اپنی اس حرکت سے آگاہ کرنے والی۔
(2)
مَائِلَاتٌ: نازونخرے سے چلنے والی، مُمِيلَاتٌ: اپنے کولہوں کو جھکانے والی۔
(3)
مَائِلَاتٌ: بازاری عورتوں کی طرح اپنے بالوں کو ایک طرف کرنے والی۔
(4)
محيلات: دوسری عورتوں کو بھی اس قسم کی کنگھی پر اکسانے والی۔
(5)
مائلات: زنا کے محرکات اور دواعی اور زنا کی مرتکب، مُمِيلَاتٌ: دوسروں کے دلوں کو بے حیائی اور عریانی کی دعوت دینے والی۔
(6)
كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ: حسن وجمال کے اظہار کے لیے اپنے لباس، بدن کے بعض اجزاء کو عریاں رکھنے والی، جس طرح آج کل عورتیں، اپنا، سر، بازو اور پیٹ کا کچھ حصہ ننگا کرلیتی ہیں، یا یورپین عورتیں، انڈروئیر اور بنیان پہن کر بازاروں میں دعوت نظارہ دیتی ہیں اور بے حیائی اور زنا کے مواقع تلاش کرتی ہیں، یا وہ عورتیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی نعمتوں سے مالامال فرمایا ہے، لیکن وہ اللہ کے شکر سے عاری ہیں، یا اس قدر باریک لباس پہنتی ہیں، جو ان کے بدن کو نمایاں کرتا ہے، ظاہر ہے، نعمتوں سے مالامال اور شکر سے عاری عورتیں تو آپ کے عہد مبارک میں بھی موجود تھیں، اس لیے دوسرے دونوں مفہوم مراد ہیں اور آپ کی یہ پیشین گوئی حرف بحرف سچی ہوچکی ہے۔
(7)
رُءُوسُهُنَّ كَأَسْنِمَةِ الْبُخْتِ: ان کے سر بختی اونٹوں کی کوہانوں کی طرح ہوں گے، آج کل عورتیں، اپنے کھلے بالوں کو گدی پر باندھ لیتی ہیں، یا سر کے درمیان اکٹھا کرلیتی ہیں، جو اونٹ کی کوہان کی طرح نظر آتا ہے اور آپ کی یہ پیشین گوئی بھی پوری ہو چکی ہے اور لوگوں کو بیلوں کی دموں جیسے کوڑوں سے مارنے والے وہ لوگ ہیں، جو ملزم سے اقرار کروانے کے لیے لوگوں کو مارتے پیٹتے ہیں، یا وہ جلاد اور پولیس والے ہیں، جو لوگوں کو ظلم وستم کا نشانہ بناتے ہیں، یا حکمران کی حفاظت کے نام پر لوگوں پر کوڑے برساتے ہیں، اس طرح حدیث میں بیان کردہ دونوں قسمیں ظاہر ہوچکی ہیں