شعب الایمان — حدیث نمبر 4973
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھتیسویں شاخ: جانوں کی حرمت کا باب۔
السادس والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم النفوس
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا أَفْلَحُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يُوشِكُ إِنْ طَالَتْ بِكَ مُدَّةٌ ، أَنْ تَرَى قَوْمًا فِي أَيْدِيهِمْ ، مِثْلُ أَذْنَابِ الْبَقَرِ ، يَغْدُونَ فِي غَضِبِ اللَّهِ ، وَيَرُوحُونَ فِي سَخَطِهِ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ .
وَأَخْرَجَهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي عَامِرٍ الْعَقَدِيِّ ، عَنْ أَفْلَحَ ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ : " يَغْدُونَ فِي سَخَطِ اللَّهِ وَيَرُوحُونَ فِي لَعَنْتِهِ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قریب ہے کہ اگر تمہاری عمر لمبی ہوئی تو تم ایسے لوگوں کو دیکھو گے جن کے ہاتھوں میں گائے کی دموں جیسے (کوڑے) ہوں گے، وہ صبح اللہ کے غضب میں کرتے ہوں گے اور شام اس کی ناراضی میں کرتے ہوں گے۔“
امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے ”صحیح“ میں محمد بن عبداللہ بن نمیر رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
اور انہوں نے اسے ابو عامر عقدی رحمہ اللہ کی افلح سے روایت کردہ حدیث کے طور پر بھی نقل کیا ہے، مگر اس میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ صبح اللہ کی ناراضی میں کرتے ہوں گے اور شام اس کی لعنت میں کرتے ہوں گے۔“
• أبو بكر بن عبد الله هو محمد بن عبد الله بن محمد بن شيرويه.
• أفلح بن سعيد الأنصاري القبائي (بضم القات) المدني، أبوعمد (م ١٥٦ هـ). صدوق، من السابعة (م س).
• عبد الله بن رافع المخزومي، أبورافع المدني، مولى أم سلمة. ثقة، من الثالثة (م-٤). وفي الأصلين "مولى ابن سلمة" مصحفا.