ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1633
باب: مردوں کا عورتوں سے اور عورتوں کا مردوں سے لباس، چال ڈھال وغیرہ میں مشابہت اختیار کرنے کی حرمت
باب تحريم تشبه الرجال بالنساء وتشبه النساء بالرجال في لباس وحركة وغير ذَلِكَ
وعنه، قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «صِنْفَانِ مِنْ أهْلِ النَّارِ لَمْ أَرَهُمَا: قَومٌ مَعَهُمْ سِيَاطٌ كَأذْنَابِ البَقَرِ يَضْرِبُونَ بِهَا النَّاسَ، وَنِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ مُمِيلاَتٌ مَائِلاَتٌ، رُؤُوسُهُنَّ كَأَسْنِمَةِ البُخْتِ المائِلَةِ لاَ يَدْخُلْنَ الجَنَّةَ، وَلاَ يَجِدْنَ رِيحَهَا، وإنَّ رِيحَهَا لَيُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ كَذَا وَكذَا».. رواه مسلم.
معنى «كَاسِيَاتٌ» أيْ: مِنْ نِعْمَةِ اللهِ «عَارِيَاتٌ» مِنْ شُكْرِهَا. وَقِيلَ مَعْنَاهُ: تَسْتُرُ بَعْضَ بَدَنِهَا، وَتَكْشِفُ بَعْضَهُ إظْهارًا لِجَمَالِهَا وَنَحْوِهِ. وَقِيلَ: تَلْبَسُ ثَوبًا رَقِيقًا يَصِفُ لَوْنَ بَدَنِهَا. وَمَعْنَى «مائِلاَتٌ»، قِيلَ: عَنْ طَاعَةِ اللهِ وَمَا يَلْزَمُهُنَّ حِفْظُهُ «مميلاَتٌ» أيْ: يُعَلِّمْنَ غَيْرَهُنَّ فِعْلَهُنَّ المَذْمُومَ. وَقِيلَ: مَائِلاَتٌ يَمْشِينَ مُتَبَخْتِرَاتٍ، مُمِيلاَتٌ لأَكْتَافِهِنَّ، وقيلَ: مائلاتٌ يَمْتَشطنَ المِشْطَةَ المَيلاءَ: وهي مِشطةُ البَغَايا، و«مُميلاتٌ» يُمَشِّطْنَ غَيْرَهُنَّ تِلْكَ المِشْطَةَ.
«رُؤوسُهُنَّ كَأسْنِمَةِ البُخْتِ» أيْ: يُكَبِّرْنَهَا وَيُعَظِّمْنَهَا بِلَفِّ عِمَامَةٍ أَوْ عِصَابَةٍ أَوْ نَحْوِهَا.انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جہنمیوں کی دو قسمیں ایسی ہیں جنہیں میں نے (ابھی) نہیں دیکھا: ایک وہ لوگ جن کے پاس گائے کی دموں جیسے کوڑے ہوں گے، وہ ان سے لوگوں کو ماریں گے، اور (دوسری) وہ عورتیں جو لباس پہنے ہوئے بھی ننگی ہوں گی، (دوسروں کو) مائل کرنے والی اور (خود) مائل ہونے والی، ان کے سر بختی اونٹوں کی جھکی ہوئی کوہانوں جیسے ہوں گے، وہ نہ جنت میں داخل ہوں گی اور نہ اس کی خوشبو پائیں گی، حالانکہ اس کی خوشبو اتنی اور اتنی مسافت سے پائی جاتی ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«كَاسِيَاتٌ» کا معنی ہے: اللہ کی نعمت سے ڈھکی ہوئی، «عَارِيَاتٌ»: اس کے شکر سے خالی۔ اور کہا گیا ہے کہ اس کا معنی یہ ہے: اپنے بدن کا کچھ حصہ ڈھانپتی ہیں اور اپنا حسن وغیرہ ظاہر کرنے کے لیے کچھ حصہ کھلا رکھتی ہیں۔ اور کہا گیا ہے: ایسا باریک کپڑا پہنتی ہیں جو ان کے بدن کا رنگ ظاہر کرتا ہے۔
اور «مائِلاَتٌ» کا معنی، کہا گیا ہے: اللہ کی اطاعت سے اور ان چیزوں سے جن کی حفاظت ان پر لازم ہے، ہٹی ہوئی، «مُمِيلاَتٌ» یعنی: دوسری عورتوں کو اپنا قابلِ مذمت فعل سکھانے والی۔ اور کہا گیا ہے: «مَائِلاَتٌ» یعنی اتراتی ہوئی چلنے والی، «مُمِيلاَتٌ» یعنی اپنے کندھوں کو مٹکانے والی۔ اور کہا گیا ہے: «مائلاتٌ» یعنی وہ «مِشطۂ میلاء» (ایک طرف جھکی ہوئی مانگ چوٹی) کرتی ہیں، اور یہ بدکار عورتوں کا (بال سنوارنے کا) انداز ہے، اور «مُميلاتٌ» یعنی دوسری عورتوں کے بھی اسی انداز میں بال سنوارتی ہیں۔
«رُؤوسُهُنَّ كَأسْنِمَةِ البُخْتِ» یعنی: وہ عمامہ یا پٹی وغیرہ لپیٹ کر اپنے سروں کو بڑا اور اونچا کرتی ہیں۔