شعب الایمان — حدیث نمبر 4953
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھتیسویں شاخ: جانوں کی حرمت کا باب۔
السادس والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم النفوس
حدیث نمبر: 4953
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَاتِي ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كُنَاسَةَ ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَزَالُ الْمَرْءُ فِي فُسْحَةٍ مِنْ دِينِهِ ، مَا لَمْ يُصِبْ دَمًا حَرَامًا " .
أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي هَاشِمٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ .ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی اپنے دین کے معاملے میں اس وقت تک وسعت (گنجائش) میں رہتا ہے جب تک وہ کوئی ناحق خون نہ بہائے۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں علی بن ابی ہاشم رحمہ اللہ کے واسطے سے اسحاق رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن كناسة هو محمد بن عبد الله بن عبد الأعلى بن كناسة الأسدي.
• محمد بن كناسة هو محمد بن عبد الله بن عبد الأعلى بن كناسة الأسدي.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6862 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
6862. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "مومن آدمی اس وقت تک اپنے دین کے بارے میں برابر کشادہ رہتا ہے جب تک خون ناحق نہ کرے۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:6862]
حدیث حاشیہ:
مومن کا سینہ کشادہ رہتا ہے اور اسے ہر وقت مغفرت کی امید رہتی ہے لیکن جب وہ بلاوجہ کسی کو قتل کردے تو تنگی میں پڑ جاتا ہے اور اس کے لیے مغفرت کا دروازہ بھی بند ہوجاتا ہے کیونکہ بلاوجہ قتل کرنے کے متعلق بہت سخت وعید آئی ہے،اتنی سنگین وعید کسی دوسرے جرم کے متعلق نہیں ہے،اس وجہ سے اس کا دین اس پر تنگ ہوجاتا ہے۔
(فتح الباري: 233/12)

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6862 سے ماخوذ ہے۔