ریاض الصالحین — حدیث نمبر 220

باب: ظلم کی حرمت اور (لوگوں کے) حقوق واپس کرنے کا حکم

باب تحريم الظلم والأمر بردِّ المظالم

حدیث نمبر: 220
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «لَنْ يَزَالَ المُؤْمِنُ في فُسْحَةٍ مِنْ دِينهِ مَا لَمْ يُصِبْ دَمًا حَرَامًا». رواه البخاري.
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن اپنے دین کے معاملے میں ہمیشہ کشادگی میں رہتا ہے جب تک وہ کوئی حرام خون نہ بہائے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)

وضاحت:
«فُسْحَةٍ» : کشادگی، وسعت۔ (النہایہ 3/445)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 220
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 9/ 2 (6862).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 6862
فسحة: سعة. النهاية ٣/ ٤٤٥.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6862 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
6862. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "مومن آدمی اس وقت تک اپنے دین کے بارے میں برابر کشادہ رہتا ہے جب تک خون ناحق نہ کرے۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:6862]
حدیث حاشیہ:
مومن کا سینہ کشادہ رہتا ہے اور اسے ہر وقت مغفرت کی امید رہتی ہے لیکن جب وہ بلاوجہ کسی کو قتل کردے تو تنگی میں پڑ جاتا ہے اور اس کے لیے مغفرت کا دروازہ بھی بند ہوجاتا ہے کیونکہ بلاوجہ قتل کرنے کے متعلق بہت سخت وعید آئی ہے،اتنی سنگین وعید کسی دوسرے جرم کے متعلق نہیں ہے،اس وجہ سے اس کا دین اس پر تنگ ہوجاتا ہے۔
(فتح الباري: 233/12)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6862 سے ماخوذ ہے۔