شعب الایمان — حدیث نمبر 4951
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھتیسویں شاخ: جانوں کی حرمت کا باب۔
السادس والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم النفوس
حدیث نمبر: 4951
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَارِثِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُمَامَةَ ، عَنْ بُرَيْدٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا مَرَّ أَحَدُكُمْ فِي مَسْجِدِنَا - أَوْ سُوقِنَا - بِنَبْلٍ فَلْيُمْسِكْ عَنْ أَنْصَالِهَا ، لَا يُصِيبَ أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَذًى " .ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ہماری مسجد میں یا ہمارے بازار میں تیر لے کر گزرے تو وہ ان کے پھلوں (نوکوں) کو تھام لے، تاکہ مسلمانوں میں سے کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔“