شعب الایمان — حدیث نمبر 4889

باب: ایمان کی شاخوں میں سے پینتیسویں شاخ: امانتوں کا باب۔

الخامس والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في الأمانات

حدیث نمبر: 4889
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقَاشِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو وَلِيدٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ .
وَعَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ ، قَالَ أَحَدُهُمَا : يُقَالُ : " هَذِهِ غَدْرَتُكَ " ، وَقَالَ الْآخَرُ : " يُعْرَفُ بِهِ " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ هَكَذَا .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”ہر دغا باز کے لیے ایک جھنڈا ہوگا۔“ دونوں راویوں میں سے ایک نے کہا: ”(اس جھنڈے کے ساتھ) کہا جائے گا: یہ تیری عہد شکنی ہے۔“ اور دوسرے نے کہا: ”وہ اسی (جھنڈے) سے پہچانا جائے گا۔“
امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے ”الصحیح“ میں ابو الولید سے اسی طرح روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الخامس والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في الامانات / حدیث: 4889
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5270
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله موثقون
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله موثقون (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 212) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3015، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 3268، 1736، 1737، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2872، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3890، 3949، 4189، 12035، 12109، 13200، 13445، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2542، والبزار فى (مسنده) برقم: 1680، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 2479، 2481»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 1736 | سنن ابن ماجه: 2872 | رياض الصالحين: 1585 | شعب الإيمان: 4044
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو الوليد هو الطيالسي هشام بن عبد الملك.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2872 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´بیعت پوری کرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " قیامت کے دن ہر دغا باز کے لیے ایک جھنڈا نصب کیا جائے گا، پھر کہا جائے گا کہ یہ فلاں شخص کی دغا بازی ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2872]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل: (1)
شرعی حکمران اور خلیفہ کی بیعت کرنے کے بعد اسے توڑدینا بہت بڑا گناہ ہے۔

(2)
قیامت کے دن ایسے مجرم کی بہت زیادہ بدنامی اور رسوائی ہوگی۔

(3)
جھنڈ ا دور سے نظر آ جانے والی چیز ہے اس لیے شرعی خلیفہ کے باغی کی بہت زیادہ تشہیر ہوگی۔
دور سے دیکھ کر لوگ کہیں گے، یہ شخص غدار تھا۔
یہ جھنڈا اس کی غداری کا اعلان ہے۔

(4)
بعض گناہوں کی سزا جہنم میں جانے سے پہلے محشر کے میدان میں ہی مل جائے گی۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2872 سے ماخوذ ہے۔