ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1585

باب: غداری (اور عہد شکنی) کی حرمت کا بیان

باب تحريم الغدر

حدیث نمبر: 1585
وعن ابن مسعودٍ، وابن عمر، وأنس - رضي الله عنهما - قالوا: قَالَ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم: «لِكُلِّ غادِرٍ لِواءٌ يَوْمَ القِيَامَةِ، يُقَالُ: هذِهِ غَدْرَةُ فلانٍ». متفق عَلَيْهِ.
ترجمہ

سیدنا ابن مسعود، سیدنا ابن عمر اور سیدنا انس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے ایک جھنڈا ہوگا، کہا جائے گا: یہ فلاں کی عہد شکنی ہے۔“
(متفق علیہ)

وضاحت:
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث: (بخاری 3186، مسلم 1736)۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث: (بخاری 3188، مسلم 1735)۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث: (بخاری 3187، مسلم 1737)۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1585
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح متواتر (ابن ماجه 2872) , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 1736 | سنن ابن ماجه: 2872
حديث عبد الله بن مسعود: أخرجه: البخاري ٤/ ١٢٧ (٣١٨٦)، ومسلم ٥/ ١٤٢ (١٧٣٦) (١٢). حديث ابن عمر: أخرجه: البخاري ٤/ ١٢٧ (٣١٨٨)، ومسلم ٥/ ١٤١ (١٧٣٥) (١١). حديث أنس: أخرجه: البخاري ٤/ ١٢٧ (٣١٨٧)، ومسلم ٥/ ١٤٢ (١٧٣٧) (١٤).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2872 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´بیعت پوری کرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " قیامت کے دن ہر دغا باز کے لیے ایک جھنڈا نصب کیا جائے گا، پھر کہا جائے گا کہ یہ فلاں شخص کی دغا بازی ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2872]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل: (1)
شرعی حکمران اور خلیفہ کی بیعت کرنے کے بعد اسے توڑدینا بہت بڑا گناہ ہے۔

(2)
قیامت کے دن ایسے مجرم کی بہت زیادہ بدنامی اور رسوائی ہوگی۔

(3)
جھنڈ ا دور سے نظر آ جانے والی چیز ہے اس لیے شرعی خلیفہ کے باغی کی بہت زیادہ تشہیر ہوگی۔
دور سے دیکھ کر لوگ کہیں گے، یہ شخص غدار تھا۔
یہ جھنڈا اس کی غداری کا اعلان ہے۔

(4)
بعض گناہوں کی سزا جہنم میں جانے سے پہلے محشر کے میدان میں ہی مل جائے گی۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2872 سے ماخوذ ہے۔