شعب الایمان — حدیث نمبر 4805
باب: فصل۔
فصل
حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو إِسْمَاعِيلُ بْنُ نُجَيْدٍ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ مُضَرٍ ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ ، تَصَدَّقْنَ وَلَوْ مِنْ حُلِيِّكُنَّ ، أَكْثِرْنَ الِاسْتِغْفَارَ ، فَإِنَّى رَأَيْتُكُنَّ أَكْثَرَ أَهْلِ النَّارِ " ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ جَزْلَةٌ : وَمَا لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَكْثَرُ أَهْلِ النَّارِ ؟ فَقَالَ : " تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ ، وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ ، وَمَا مِنْ نَاقِصَاتِ عَقْلٍ وَدِينٍ ، أَغْلَبُ لِذِي لُبٍّ مِنْكُنَّ " فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَا نُقْصَانُ الْعَقْلِ وَالدِّينِ ؟ قَالَ : " شَهَادَةُ امْرَأَتَيْنِ تَعْدِلُ شَهَادَةَ رَجُلٍ ، فَهَذَا نُقْصَانُ الْعَقْلِ ، وَتَمْكُثُ اللَّيَالِي وَلَا تُصَلِّي وَتُفْطِرُ فِي رَمَضَانَ ، فَهَذَا نُقْصَانُ الدِّينِ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ أَبِي الطَّاهِرِ ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ مُضَرَ .سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کیا کرو، خواہ اپنے زیورات ہی میں سے ہو، اور کثرت سے استغفار کیا کرو، کیونکہ میں نے تمہیں اہلِ جہنم میں سب سے زیادہ دیکھا ہے۔“ تو ان میں سے ایک سمجھدار اور مضبوط رائے والی عورت نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! ہمارا کیا قصور ہے کہ ہم اہلِ جہنم میں سب سے زیادہ ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم لعنت بہت کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو، اور میں نے عقل اور دین میں ناقص ہونے کے باوجود کسی صاحبِ عقل کی عقل پر تم سے زیادہ غالب آ جانے والی کوئی نہیں دیکھی۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! عقل اور دین کی کمی کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے برابر ہے، یہ عقل کی کمی ہے؛ اور عورت کئی راتیں ٹھہری رہتی ہے کہ نماز نہیں پڑھتی اور رمضان میں روزہ چھوڑ دیتی ہے، یہ دین کی کمی ہے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں ابو الطاہر سے، انھوں نے ابن وہب سے، انھوں نے بکر بن مضر سے روایت کیا ہے۔
• أبو حازم الحافظ هو عمر بن أحمد بن إبراهيم بن عبدويه.
• ابن الهاد هو يزيد بن عبد الله بن أسامة الليثي، ثقة، تقدم.
تشریح، فوائد و مسائل
: (1)
مَعْشَرٌ: گروہ یا جماعت۔
(2)
جَزْلَةٌ: صاحب عقل و فکر، جزالت عقل و وقار کو کہتے ہیں۔
لعنت، دور کرنا، نکال دینا، مقصد رحمت الٰہی سے دور قرار دینا۔
(3)
لُبٌّ: کمال عقل، خالص عقل۔
فوائد ومسائل:
(1)
صدقہ وخیرات کرنا اور کثرت استغفار کرنا، ایک انتہائی پسندیدہ فعل ہے جو گناہوں کا کفارہ بنتا ہے۔
کسی پر بلاوجہ لعنت بھیجنا اور شوہر کی احسان فراموشی بہت بڑا جرم ہے جو دوزخ میں جانے کا باعث بن سکتا ہے۔
(2)
قرآن مجید نے عورت کی شہادت کو مرد کے مقابلہ میں کم درجہ دیا ہے، کیونکہ اسلام عمومی طور پر عورتوں کو خانگی اور گھریلو امور تک محدود رکھنا چاہتا ہے، وہ انہیں چراغ خانہ بناتا ہے، شمع محفل نہیں، اس لیے اگر مرد دستیاب نہ ہوں تو پھر ان کو گواہ بنانے کی اجازت دی گئی ہے اور پھر ایک مرد کو ساتھ رکھا گا ہے، کیونکہ عام طور پر عورتوں میں حفظ وضبط کم ہوتا ہے، جس کی طرف قرآن نے ﴿أَن تَضِلَّ إِحْدَاهُمَا فَتُذَكِّرَ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَىٰ﴾ ’’کہ ایک کے بھول جانے پر دوسری یاد دلا سکے‘‘ میں اشارہ کیا ہے۔
نیز شہادت کا تعلق عدالت سے ہے، اور مدعی علیہ کے خلاف، عدالت میں دوسروں کے سامنے گواہی دینا بڑی جرأت اور استقلال وپامردی نہیں ہے، جس کی ایسے موقع پر ضرورت ہے۔
اس لیے شریعت بامر مجبوری اس کو گواہ بنانے کی اجازت دیتی ہے اور اس کے حوصلہ وہمت کو بلند رکھنے کی خاطر اس کے ساتھ ایک دوسری عورت اور مرد کو بھی کھڑا کرتی ہے، اس لیے ﴿وَاسْتَشْهِدُوا شَهِيدَيْنِ مِن رِّجَالِكُمْ﴾ کا حکم دیا اور ضرورت و مجبوری کی صورت میں فرمایا: ﴿فَإِن لَّمْ يَكُونَا رَجُلَيْنِ فَرَجُلٌ وَامْرَأَتَانِ﴾ ’’اگر دو مرد میسر نہ ہوں، تو پھر ایک مرد اور دو عورتیں ہوں۔
‘‘ اور یہ مسئلہ اختیاری شہادت کا ہے، ہنگامی، ناگہانی یا اضطراری واقعات میں جہاں صرف عورتیں ہی ہوں یا صرف کافر لوگ موجود ہوں، اس سے اس کا تعلق نہیں ہے۔
عورتوں میں عقل کی کمی واقعات وشواہد کی رو سے ایک مسلمہ امر ہے، اس کے باوجود وہ اپنی چکنی چپڑی باتوں اور آنسوؤں کے زور پر مرد کو عموما اپنے پیچھے لگا لیتی ہیں اور وہ ان کی بات تسلیم کرتے ہیں اور نقصان اٹھاتے ہیں۔
(3)
عورتوں کے دین میں کمی کا مطلب: ان کا اطاعت وبندگی میں پیچھے رہ جانا ہے، کیونکہ دین، اطاعت وفرمانبرداری کا نام ہے۔
عورت طبعی طور پر بعض عبادات کو ادا نہیں کر سکتی اور عبادات ہی طاعت کی روح اورجان ہیں۔
اگر وہ ان عبادات کی نیت بھی کر لیں کہ اگر ہمیں اجازت ہوتی تو ہم یہ عبادات ادا کرتیں، تو نیت اورعمل میں بہت بڑا فرق ہے اور ماہواری میں کمزوری اورمزاج کی تبدیلی کی وجہ سے عملا یہ ممکن بھی نہیں ہے۔
(4)
شرعًا کفر کا اطلاق کفرانِ نعمت وحقوق، یعنی احسان فراموشی اور ناشکری پر بھی ہوجاتا ہے جو اعتقادی کفرنہیں ہے جو انسان کو دین سے خارج کر دیتا ہے، بلکہ عملی واخلاقی کفرہے جس سے انسان دین سے نہیں نکلتا۔