ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1879
باب: استغفار کا حکم اور اس کی فضیلت
باب الأمر بالاستغفار وفضله
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «يا مَعْشَرَ النِّسَاءِ تَصَدَّقْنَ، وأكْثِرْنَ مِنَ الاسْتِغْفَارِ؛ فَإنِّي رَأَيْتُكُنَّ أَكْثَرَ أَهْلِ النَّارِ» قالت امرأةٌ مِنْهُنَّ: مَا لَنَا أَكْثَرَ أَهْلِ النَّارِ؟ قَالَ: «تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ، وَتَكْفُرْنَ العَشِيرَ، مَا رَأَيْتُ مِنْ نَاقِصَاتِ عَقْلٍ وَدِينٍ أغْلَبَ لِذِي لُبٍّ مِنْكُنَّ» قالت: ما نُقْصَانُ العَقْلِ وَالدِّينِ؟ قال: «شَهَادَةُ امْرَأتَيْنِ بِشَهَادَةِ رَجُلٍ، وَتَمْكُثُ الأَيَّامَ لاَ تُصَلِّي». رواه مسلم.سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کیا کرو، اور کثرت سے استغفار کیا کرو؛ کیونکہ میں نے جہنم والوں میں تمہاری اکثریت دیکھی ہے۔“ ان میں سے ایک عورت نے کہا: ہمیں کیا ہے کہ ہم جہنم والوں میں اکثر ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم لعنت بہت کرتی ہو، اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو، میں نے عقل اور دین میں ناقص ہونے کے باوجود تم سے بڑھ کر کسی کو عقل مند آدمی پر غالب آنے والا نہیں دیکھا۔“ اس نے کہا: عقل اور دین کا نقصان کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے برابر ہے، اور (عورت حیض کے) کئی دن اس طرح گزارتی ہے کہ نماز نہیں پڑھتی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الْعَشِيرَ» : شوہر۔ (النہایہ 3/240)
«لُبٍّ» : عقل۔ (النہایہ 4/223)
العشير: الزوج. النهاية ٣/ ٢٤٠.
اللب: العقل. النهاية ٤/ ٢٢٣