شعب الایمان — حدیث نمبر 4801
باب: فصل۔
فصل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، وَعَارِمٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ ، فَسَمِعَ لَعْنَةً ، فَقَالَ : " مَا هَذِهِ ؟ " ، قَالُوا : هَذِهِ فُلَانَةُ لَعَنَتْ رَاحِلَتَهَا ، فَقَالَ : " ضَعُوا عَنْهَا ، فَإِنَّهَا مَلْعُونَةٌ ، قَالَ : " كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهَا نَاقَةً وَرْقَاءَ .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ أَبِي الرَّبِيعِ ، عَنْ حَمَّادٍ وَرَوَاهُ الثَّقَفِيُّ ، وَغَيْرُهُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، قَالَ : فَكَانَ لَا يَأْوِيهَا أَحَدٌ .
وَفِي رِوَايَةِ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذِهِ الْقَصَّةِ : " لَا يُصَاحِبُنَا نَاقَةٌ عَلَيْهَا لَعْنَةُ اللَّهِ " أَوْ كَمَا قَالَ .سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ایک سفر میں تھے کہ آپ ﷺ نے لعنت کی آواز سنی تو فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”یہ فلاں عورت ہے، اس نے اپنی سواری پر لعنت کی ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس (اونٹنی) سے سامان اتار لو، کیونکہ وہ ملعون ہے۔“ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”گویا میں اسے (اب بھی) دیکھ رہا ہوں، وہ خاکستری مائل سرخ رنگ کی اونٹنی تھی۔“
امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے صحیح میں ابو الربیع کے واسطے سے حماد سے روایت کیا ہے، اور ثقفی وغیرہ نے ایوب سے روایت کیا ہے، (راوی) کہتے ہیں: ”پھر اسے کوئی بھی اپنے پاس ٹھکانا نہیں دیتا تھا۔“
اور سیدنا ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کی نبی ﷺ سے اس واقعے میں روایت میں ہے: ”ہمارے ساتھ ایسی اونٹنی نہ رہے جس پر اللہ کی لعنت ہو“ یا جیسے آپ ﷺ نے فرمایا۔
تشریح، فوائد و مسائل
ضجرت: عورت اس کی سست رفتاری سے اکتا گئی۔
فوائد ومسائل: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چوپاؤں پر لعنت بھیجنے سے منع فرمایا تھا، لیکن اس کے باوجود، اس عورت نے اپنی اونٹنی پر لعنت بھیجی تو آپ نے بطور سزا اس عورت کو حکم دیا کہ جب یہ اونٹنی ملعونہ ہے تو پھر اس کو ہمارے ساتھ کیوں لا رہی ہو، اس کو چھوڑ دو، " کیونکہ جو چیز اللہ کی رحمت سے محروم ہو، وہ خیر کا باعث نہیں بن سکتی۔
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے، آپ نے لعنت کی آواز سنی تو پوچھا: " یہ کیا ہے؟ " لوگوں نے کہا: فلاں عورت ہے جو اپنی سواری پر لعنت کر رہی ہے، اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اس اونٹنی سے کجاوہ اتار لو کیونکہ وہ ملعون ہے ۱؎ "، لوگوں نے اس پر سے (کجاوہ) اتار لیا۔ عمران رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: گویا میں اسے دیکھ رہا ہوں، وہ ایک سیاہی مائل اونٹنی تھی۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2561]
لعنت کے لغوی معنی ہیں۔
اللہ کی پھٹکار اور اس کی رحمت سے دوری اور انتہائی یہ بری خصلت ہے کہ انسان ایک چیز سے فائدہ بھی اٹھائے۔
اور پھر اس کے متعلق لعنت کا لفظ بھی استعمال کرے۔
نبی کریم ﷺنے غالبا بطور زجر وتوبیخ کے اس جانور کو اس کے سوار سے آذاد کروادیا تھا۔
تاکہ آئندہ کے لئے کوئی اس طرح سے نہ بولے لوگوں کا آپس میں یہ لفظ استعمال کرنا اور بھی قبیح ہے۔