شعب الایمان — حدیث نمبر 4800
باب: فصل۔
فصل
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَارِثِيُّ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنِ الْعَيْزَارِ بْنِ جَرْوَلٍ الْحَضْرَمِيِّ ، قَالَ : كَانَ مِنَّا رَجُلٌ ، يُقَالُ لَهُ أَبُو عُمَيْرٍ قَالَ : وَكَانَ مُؤَاخِيًا لِعَبْدِ اللَّهِ ، فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَأْتِيهِ فِي مَنْزِلِهِ ، فَأَتَاهُ مَرَّةً ، فَلَمْ يُوَافِقْهُ فِي الْمَنْزِلِ ، فَدَخَلَ عَلَى امْرَأَتِهِ ، قَالَ : فَبَيْنَا هُوَ عِنْدَهَا إِذَا أَرْسَلَتْ خَادِمَتَهَا فِي حَاجَةٍ ، فَأَبْطَأَتْ عَلَيْهَا ، فَقَالَتْ : قَدْ أَبْطَأَتْ لَعَنَهَا اللَّهُ ، قَالَ : فَخَرَجَ عَبْدُ اللَّهِ فَجَلَسَ عَلَى الْبَابِ ، قَالَ : فَجَاءَ أَبُو عُمَيْرٍ ، فَقَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ : أَلَا دَخَلْتَ عَلَى أَهْلِ أَخِيكَ ؟ قَالَ : فَقَالَ : قَدْ فَعَلْتُ ، وَلَكِنَّهَا أَرْسَلَتِ الْخَادِمَ فِي حَاجَةٍ فَأَبْطَأَتْ عَلَيْهَا فَلَعَنَتْهَا ، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِذَا خَرَجَتِ اللَّعْنَةُ مِنْ فِي صَاحِبِهَا نَظَرَتْ ، فَإِنْ وَجَدَتْ مَسْلَكًا فِي الَّذِي وُجِّهَتْ إِلَيْهِ ، وَإِلَّا عَادَتْ إِلَى الَّذِي خَرَجَتْ مِنْهُ ، وَإِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أَكُونَ لِسَبِيلِ اللَّعْنَةِ " .عیزار بن جرول حضرمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم میں ایک آدمی تھا جسے ابو عمیر کہا جاتا تھا، اور وہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کا دینی بھائی (بنایا ہوا) تھا، چنانچہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اس کے گھر آیا کرتے تھے۔ ایک بار وہ اس کے ہاں آئے تو وہ گھر پر نہیں ملا، چنانچہ وہ اس کی بیوی کے پاس گئے۔ وہ ابھی اس کے پاس ہی تھے کہ اس عورت نے اپنی خادمہ کو کسی کام سے بھیجا، اس نے آنے میں دیر کر دی تو وہ بولی: ”اس نے بہت دیر لگا دی، اللہ اس پر لعنت کرے۔“ یہ سن کر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ باہر نکل آئے اور دروازے پر بیٹھ گئے۔ پھر ابو عمیر آیا تو اس نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ اپنے بھائی کے گھر والوں کے پاس اندر کیوں نہیں گئے؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں گیا تھا، لیکن اس (تمہاری بیوی) نے اپنی خادمہ کو کسی کام سے بھیجا، اس نے دیر کر دی تو اس نے اس پر لعنت کر دی، اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جب لعنت اپنے کہنے والے کے منہ سے نکلتی ہے تو دیکھتی ہے، اگر جس کی طرف اسے متوجہ کیا گیا اس میں اسے راستہ مل جائے (تو اس پر پڑتی ہے)، ورنہ اسی کی طرف لوٹ آتی ہے جس سے نکلی تھی۔“ اور مجھے یہ بات ناپسند ہوئی کہ میں لعنت کے راستے میں آؤں۔“
• عمر بن ذر بن عبد الله الهمداني، المرهبي، أبو ذر الكوفي (على ١٥٣ هـ). ثقة، رمي بالإرجاء، من السادسة (خ د ت س فق).
• العيزار بن جرول الحضرمي التنعي (بكسر التاء وسكون النون وفي أخرها العين). قال يحيى بن معين: ثقة. راجع ترجمته في "الجرح والتعديل" (٧/ ٣٧)، "التاريخ الكبير" (٤/ ١/ ٧٩)، "الأنساب" (٣/ ٨٧)، "الثقات" لابن حبان (٧/ ٣٠٢)، "الإكمال" (١/ ٥٤٢)، "تعجيل المنفعة" (ص ٣٢٧).
• أبوعمير الحضرمي. تابعي، من أصدقاء ابن مسعود لم يذكر بجرح فهو ثقة إن شاء الله هكذا قاله أحمد شاكر في هامش "المسند" (٥/ ٣٣٥).