سنن ابي داود
كتاب الجهاد— کتاب: جہاد کے مسائل
باب النَّهْىِ عَنْ لَعْنِ الْبَهِيمَةِ باب: جانوروں پر لعنت بھیجنے کی ممانعت کا بیان۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ ، فَسَمِعَ لَعْنَةً فَقَالَ : " مَا هَذِهِ ؟ قَالُوا : هَذِهِ فُلَانَةُ لَعَنَتْ رَاحِلَتَهَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ضَعُوا عَنْهَا فَإِنَّهَا مَلْعُونَةٌ ، فَوَضَعُوا عَنْهَا ، قَالَ عِمْرَانُ : فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهَا نَاقَةٌ وَرْقَاءُ " .
´عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے ، آپ نے لعنت کی آواز سنی تو پوچھا : ” یہ کیا ہے ؟ “ لوگوں نے کہا : فلاں عورت ہے جو اپنی سواری پر لعنت کر رہی ہے ، اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس اونٹنی سے کجاوہ اتار لو کیونکہ وہ ملعون ہے ۱؎ “ ، لوگوں نے اس پر سے ( کجاوہ ) اتار لیا ۔ عمران رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : گویا میں اسے دیکھ رہا ہوں ، وہ ایک سیاہی مائل اونٹنی تھی ۔
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک سفر میں تھے، پس آپ ﷺ نے (کسی سے) لعنت کرنے کی آواز سنی تو آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ صحابہ نے کہا: ”فلاں عورت ہے جس نے اپنی سواری کو لعنت کی ہے۔“ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس سے (کجاوہ اور سامان) اتار دو۔ بلاشبہ یہ اب ملعونہ ہے۔“ چنانچہ صحابہ نے اس سے (سامان وغیرہ) اتار دیا۔ عمران رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”گویا میں اس کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ وہ سیاہی مائل اونٹنی تھی۔“
تشریح، فوائد و مسائل
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے، آپ نے لعنت کی آواز سنی تو پوچھا: " یہ کیا ہے؟ " لوگوں نے کہا: فلاں عورت ہے جو اپنی سواری پر لعنت کر رہی ہے، اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اس اونٹنی سے کجاوہ اتار لو کیونکہ وہ ملعون ہے ۱؎ "، لوگوں نے اس پر سے (کجاوہ) اتار لیا۔ عمران رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: گویا میں اسے دیکھ رہا ہوں، وہ ایک سیاہی مائل اونٹنی تھی۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2561]
لعنت کے لغوی معنی ہیں۔
اللہ کی پھٹکار اور اس کی رحمت سے دوری اور انتہائی یہ بری خصلت ہے کہ انسان ایک چیز سے فائدہ بھی اٹھائے۔
اور پھر اس کے متعلق لعنت کا لفظ بھی استعمال کرے۔
نبی کریم ﷺنے غالبا بطور زجر وتوبیخ کے اس جانور کو اس کے سوار سے آذاد کروادیا تھا۔
تاکہ آئندہ کے لئے کوئی اس طرح سے نہ بولے لوگوں کا آپس میں یہ لفظ استعمال کرنا اور بھی قبیح ہے۔
ضجرت: عورت اس کی سست رفتاری سے اکتا گئی۔
فوائد ومسائل: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چوپاؤں پر لعنت بھیجنے سے منع فرمایا تھا، لیکن اس کے باوجود، اس عورت نے اپنی اونٹنی پر لعنت بھیجی تو آپ نے بطور سزا اس عورت کو حکم دیا کہ جب یہ اونٹنی ملعونہ ہے تو پھر اس کو ہمارے ساتھ کیوں لا رہی ہو، اس کو چھوڑ دو، " کیونکہ جو چیز اللہ کی رحمت سے محروم ہو، وہ خیر کا باعث نہیں بن سکتی۔