حدیث نمبر: 4799
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ رَبَاحٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ نِمْرَانَ ، يَذْكُرُ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا لَعَنْ شَيْئًا ، صَعِدْتِ اللَّعْنَةُ إِلَى السَّمَاءِ ، فَتُغْلَقُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ دُونَهَا ، ثُمَّ تَهْبِطُ إِلَى الْأَرْضِ ، فَتُغْلَقُ أَبْوَابُهَا دُونَهَا ، ثُمَّ تَأْخُذُ يَمِينًا وَشِمَالًا ، فَإِذَا لَمْ تَجِدْ مَسَاغًا ، رَجَعَتْ إِلَى الَّذِي لَعَنَ ، فَإِنْ كَانَ لِذَلِكَ أَهْلًا ، وَإِلَّا رَجَعَتْ إِلَى قَائِلِهَا .
قَالَ أَبُو دَاوُدَ : " وَقَالَ مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ هُوَ رَبَاحُ بْنُ الْوَلِيدِ ، سَمِعَ مِنْهُ ، وَذَكَرَ أَنَّ يَحْيَى بْنَ حَسَّانَ وَهِمَ فِيهِ ، وَفِي هَذَا الْمَعْنَى حَدِيثُ أَبِي الْعَالِيَةِ ، وَذَلِكَ مَذْكُورٌ فِي فَصْلِ كَرَاهِيَةِ سَبِّ الرِّيحِ " .
ترجمہ

سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بندہ جب کسی چیز پر لعنت کرتا ہے تو وہ لعنت آسمان کی طرف چڑھتی ہے، تو آسمان کے دروازے اس کے آگے بند کر دیے جاتے ہیں، پھر وہ زمین کی طرف اترتی ہے تو زمین کے دروازے بھی اس کے آگے بند کر دیے جاتے ہیں، پھر وہ دائیں بائیں جاتی ہے، اور جب کوئی گنجائش نہیں پاتی تو اس شخص کی طرف لوٹ آتی ہے جس پر لعنت کی گئی تھی، اگر وہ اس کا اہل ہو (تو اس پر پڑتی ہے)، ورنہ لعنت کہنے والے کی طرف لوٹ آتی ہے۔“
امام ابو داود رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مروان بن محمد رحمہ اللہ نے کہا کہ (یہ راوی) رباح بن ولید ہے، (ولید بن رباح نہیں)، اس نے اس سے سنا ہے، اور انہوں نے ذکر کیا کہ یحییٰ بن حسان رحمہ اللہ کو اس میں وہم ہوا ہے۔ اور اس معنی میں ابوالعالیہ رحمہ اللہ کی حدیث بھی ہے، اور وہ ہوا کو برا بھلا کہنے کی کراہت والی فصل میں مذکور ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الرابع والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج اليه / حدیث: 4799
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5162
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن أبي داود 4905) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, نمران بن عتبة الذماري : مجهول (التحرير : 7188), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 171 (سنن أبي داود 4905) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 149) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 4905، والبزار فى (مسنده) برقم: 4084»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 4905 | رياض الصالحين: 1556
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• يحيى بن حسان التنيسي (بكسر المثناة والنون المثقلة وسكون التحتانية ثم مهملة) من أهل البصرة (٢٠٨ هـ) ثقة، من التاسعة (خ م د ت س).
• نمران (بكسر أوله وسكون ثانيه) ابن عتبة الذماري. مقبول. من السادسة (د).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4905 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´لعنت کرنے کا بیان۔`
ام الدرداء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے ابو الدرداء کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بندہ جب کسی چیز پر لعنت کرتا ہے، تو یہ لعنت آسمان پر چڑھتی ہے، تو آسمان کے دروازے اس کے سامنے بند ہو جاتے ہیں پھر وہ اتر کر زمین پر آتی ہے، تو اس کے دروازے بھی بند ہو جاتے ہیں پھر وہ دائیں بائیں گھومتی ہے، پھر جب اسے کوئی راستہ نہیں ملتا تو وہ اس کی طرف پلٹ آتی ہے جس پر لعنت کی گئی تھی، اب اگر وہ اس کا مستحق ہوتا ہے تو ٹھیک ہے، ورنہ وہ کہنے والے کی طرف ہی پلٹ آتی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4905]
فوائد ومسائل:
یہ روایت ہمارے فاضل محقق کے نزدیک ضعیف ہے۔
لیکن معناَ صحیح ہے، یعنی لعنت کرنا بہت برا عمل ہے۔
اگر لعنت کردہ چیز اس کی مستحق نہ ہو تو لعنت کرنے والا خود ملعون ہو جاتا ہے۔
علاوہ ازیں شیخ البانی ؒ نے اس روایت کو حسن قرار دیا ہے۔
تفصیل کے لیئے دیکھئے: (الصحیحة، حدیث: 1269) لعنت کے لغوی معنی ہیں اللہ کی رحمت سے دور ہونا۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4905 سے ماخوذ ہے۔