شعب الایمان — حدیث نمبر 4780
باب: فصل۔
فصل
حدیث نمبر: 4780
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، وَالْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَبِي الرَّبِيعِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَرْبَعٌ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ لَنْ يَدَعَهُنَّ النَّاسُ ، الطَّعْنُ فِي الْأَنْسَابِ ، وَالنِّيَاحَةُ عَلَى الْمَيِّتِ ، وَالْأَنْوَاءُ ، وَالْأَعْدَاءُ ، جْرِبَ بَعِيرٌ فَأَجْرَبَ مِائَةً ، فَمَنْ أَجْرَبَ الْبَعِيرَ الْأَوَّلَ ؟ .
وَقَفَهُ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جاہلیت کے چار کام ایسے ہیں جنہیں لوگ کبھی نہیں چھوڑیں گے: نسب میں طعن کرنا، میت پر نوحہ کرنا، ستاروں سے بارش مانگنا، اور بیماری کے متعدی ہونے کا عقیدہ (کہ ایک اونٹ کو خارش ہوئی تو اس نے سو اونٹوں کو خارش لگا دی، تو پھر پہلے اونٹ کو خارش کس نے لگائی؟)۔“
جعفر بن عون رحمہ اللہ نے اسے مسعر رحمہ اللہ کے واسطے سے علقمہ رحمہ اللہ سے موقوف روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• المسعودي هو عبد الرحمن بن عبد الله الكوفي، صدوق، اختلط قبل موته، تقدم.
• أبو الربيع المدني. مقبول، من الثالثة (بخ ت).
• المسعودي هو عبد الرحمن بن عبد الله الكوفي، صدوق، اختلط قبل موته، تقدم.
• أبو الربيع المدني. مقبول، من الثالثة (بخ ت).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 67 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’لوگوں کی دو باتیں ان میں کفر کی ہیں، نسب میں طعن کرنا اور میّت پر نوحہ کرنا۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:227]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل:
(1)
جاہلیت کے دور میں لوگ حسب ونسب پر فخر کرتے تھے اور دوسروں کے حسب ونسب پر طعن وتشنیع کرتے تھے، کیونکہ ان کے نزدیک تفوق وبرتری کا انحصار تقوی اور اعمال صالحہ پر نہیں تھا، لیکن اسلام کی رو سے عزت وشرافت کا مدار تقوی اور دینداری پر ہے، قیامت کے دن، ایمان اور اعمال کے بغیر ذات اور نسب کچھ کام نہ دیں گے۔
لیکن مسلمانوں میں ابھی یہ ذہنیت موجود چلی آرہی ہے جو کافرانہ حرکت ہے، جس سے بچنا لازم ہے۔
(2)
میت پر چیخنا اور واویلا کرنا بھی جاہلیت کا شعار ہے، وہ اس کام میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرتے اور عورتیں نوحہ کرنے میں ایک دوسرے کا تعاون کرتی تھیں، اور مسلمانوں میں یہ رسم دور جاہلیت کی یادگار کے طو ر پرچلی آرہی ہےجس سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔

درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 227 سے ماخوذ ہے۔