شعب الایمان — حدیث نمبر 4656
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا طَالُوتُ ، حَدَّثَنَا عِصَامُ بْنُ طَلِيقٍ ، حَدَّثَنَا شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قُتِلَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهِيدًا ، فَبَكَتْ بَاكِيَةٌ ، فَقَالَتْ : وَاشَهِيدَاهُ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا يُدْرِيكِ أَنَّهُ شَهِيدٌ ، فَلَعَلَّهُ كَانَ يَتَكَلَّمُ فِيمَا لَا يَعْنِيهِ ، أَوْ يَبْخَلُ بِفَضْلِ مَا يَنْفَعُهُ " .
وَرُوِيَ فِي مَعْنَاهُ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَنَسٍ ، وَقِيلَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أَنَسٍ ، وَهُوَ مَذْكُورٌ فِي بَابِ السَّخَاءِ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک آدمی شہید ہو گیا تو ایک رونے والی عورت رو پڑی اور کہنے لگی: ”ہائے شہید!“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تجھے کیا معلوم کہ وہ شہید ہے؟ ہو سکتا ہے وہ ایسی بات میں کلام کرتا رہا ہو جو اس کے لیے ضروری نہ تھی، یا اپنی ضرورت سے زائد اس چیز میں بخل کرتا رہا ہو جو اسے فائدہ دیتی۔“
(مصنف کہتے ہیں:) اسی مفہوم میں امام اعمش رحمہ اللہ سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے واسطے سے بھی روایت کیا گیا ہے، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ امام اعمش رحمہ اللہ نے ابو سفیان رحمہ اللہ سے، انھوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا، اور وہ روایت ”سخاوت“ کے باب میں مذکور ہے۔
• عصام بن طليق (بفتح أوله وتخفيف اللام) الطفاوي. ضعيف، من السابعة (صد).
• شعيب بن العلاء. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٤/ ٣٥٧) وقال: يروي عن أبي هريرة وروى عنه عصام بن طليق. ولم يذكر له جرحا ولا تعديلا وفي النسختين سعيد مصحفا.