شعب الایمان — حدیث نمبر 4657
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ ، قَالَ : خَرَجَ جُنْدُبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَخَرَجَ مَعَهُ رِجَالٌ مِنْ إِخْوَانِهِ يُشَيِّعُونَهُ ، حَتَّى إِذَا بَلَغَ حِصْنَ الْمَسَاكِينِ ، قَالُوا لَهُ : أَوْصِنَا ، قَالَ : " أَلَا لَا تُدْخِلُوا هَذَا خَبِيثًا ؟ وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى فِيهِ ، وَلَا تُخْرِجُوا مِنْهُ خَبِيثًا ، فَإِنَّ أَوَّلَ مَا يُنْتِنُ مِنَ الْإِنْسَانِ بَطْنُهُ ، " أَلَا وَلَا يَحُولَنَّ بَيْنَ أَحَدِكُمْ وَبَيْنَ الْجَنَّةِ ، بَعْدَمَا أَبْصَرَ بَابَهَا ، مِلْءُ كَفٍّ مِنْ دَمِ مُسْلِمٍ أَهْرَاقَهُ " .بکر بن عبداللہ مزنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ (سفر پر) نکلے اور ان کے کچھ دینی بھائی انھیں رخصت کرنے کے لیے ان کے ساتھ نکلے، یہاں تک کہ جب وہ ”حصن المساکین“ تک پہنچے تو ان لوگوں نے ان سے کہا: ”ہمیں کوئی وصیت کیجیے۔“ انھوں نے فرمایا: ”خبردار! اس (منہ) میں کوئی خبیث چیز داخل نہ کرنا۔“ اور انھوں نے اپنے ہاتھ سے اپنے منہ کی طرف اشارہ کیا۔ ”اور نہ اس سے کوئی خبیث چیز نکالنا، کیونکہ انسان کا سب سے پہلے جو حصہ بدبودار ہوتا ہے وہ اس کا پیٹ ہے۔ خبردار! تم میں سے کسی کے اور جنت کے درمیان، اس کا دروازہ دیکھ لینے کے بعد، ایک مٹھی بھر مسلمان کا خون بھی ہرگز حائل نہ ہونے پائے جو اس نے بہایا ہو۔“