شعب الایمان — حدیث نمبر 4655

باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔

فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه

حدیث نمبر: 4655
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : " أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ عِنْدَ عَائِشَةَ وَمَعَهَا نِسْوَةٌ ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ : وَاللَّهِ لَأَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ فَقَدْ أَسْلَمْتُ ، وَمَا زَنَيْتُ ، وَمَا سَرَقْتُ ، فَأَتَيْتُ فِي الْمَنَامِ ، فَقِيلَ لَهَا : أَنْتِ الْمُتَأَلِّيَةُ لَتَدْخُلِنَّ الْجَنَّةَ كَيْفَ وَأَنْتِ تَبْخَلِينَ بِمَا يَعْنِيكِ ، وَتَتَكَلَّمِينَ فِيمَا لَا يَعْنِيكِ ، فَلَمَّا أَصْبَحْتِ الْمَرْأَةُ دَخَلَتْ عَلَى عَائِشَةَ ، فَأَخْبَرَتْهَا بِمَا رَأَتْ ، وَقَالَتِ : اجْمَعِي النِّسْوَةَ اللَّاتِي كُنَّ عِنْدَكِ حِينَ قُلْتِ مَا قُلْتِ ، فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِنَّ عَائِشَةُ فَجِئْنَ ، فَحَدَّثَتْهُنَّ الْمَرْأَةُ بِمَا رَأَتْ فِي الْمَنَامِ " .
ترجمہ

ابو سلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک عورت ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھی اور اس کے ساتھ کچھ اور عورتیں بھی تھیں، تو ان میں سے ایک عورت نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں ضرور جنت میں داخل ہوں گی، کیونکہ میں اسلام لائی، میں نے نہ زنا کیا اور نہ چوری کی۔“ پھر (رات کو) اس کے پاس خواب میں (کوئی آنے والا) آیا اور اس سے کہا گیا: ”تو وہی قسم کھانے والی ہے کہ ضرور جنت میں داخل ہوگی؟ بھلا کیسے (داخل ہوگی) جب کہ تو اس چیز میں بخل کرتی ہے جو تیرے لیے فائدہ مند ہے اور اس بات میں کلام کرتی ہے جو تجھے فائدہ نہیں دیتی؟“ جب صبح ہوئی تو وہ عورت ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی، انھیں اپنا خواب بتایا اور کہا: ”جو عورتیں اس وقت آپ کے پاس تھیں جب آپ نے وہ بات کہی تھی، انھیں جمع کیجیے۔“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کی طرف پیغام بھیجا، وہ آ گئیں اور اس عورت نے انھیں وہ سب کچھ بتایا جو اس نے خواب میں دیکھا تھا۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الرابع والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج اليه / حدیث: 4655
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5009
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 66) . »