شعب الایمان — حدیث نمبر 4635
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ بَيَانٍ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا شُرَيْحُ بْنُ يُونُسَ - حَ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى الْحَمَّارُ ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبْجَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَاصِلِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ : خَطَبَنَا عَمَّارٌ ، فَأَبْلَغْ وَأَوْجَزْ ، فَلَمَّا نَزَلَ قُلْنَا : يَا أَبَا الْيَقْظَانِ ، لَقَدْ أَبَلَغْتَ وَأَوْجَزْتَ ، فَلَوْ كُنْتَ تَعَشَّيْتَ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ طُولَ الصَّلَاةِ ، وَقِصَرَ خُطْبَتِهِ مَئِنَّةٌ مِنْ فِقْهِهِ ، فَأَطِيلُوا الصَّلَاةَ ، وَأَقْصِرُوا الْخُطْبَ ، فَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ سُرَيْجِ بْنِ يُونُسَ لَفْظُهُمَا سَوَاءٌ .ابووائل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیا تو نہایت بلیغ اور مختصر خطبہ دیا۔ جب وہ منبر سے اترے تو ہم نے کہا: ”اے ابو الیقظان! آپ نے بہت بلیغ اور مختصر خطبہ دیا، کاش آپ کچھ اور بھی بیان فرماتے۔“ (ایک روایت میں یہ مفہوم ہے کہ کاش آپ خطبہ ذرا طویل کرتے۔) تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”آدمی کی نماز کا طویل ہونا اور اس کے خطبے کا مختصر ہونا اس کی فقاہت کی علامت ہے، لہٰذا نماز لمبی کرو اور خطبے مختصر رکھو، کیونکہ بعض بیان میں جادو کا سا اثر ہوتا ہے۔“
اس حدیث کو امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں سریج بن یونس رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، اور دونوں کے الفاظ یکساں ہیں۔
• عبد الرحمن بن عبد الملك بن سعيد بن حيان، بن أبجر، الكوفي. ثقة، من كبار التاسعة (م س).
• وأبوه هو عبد الملك بن سعيد بن أبجر. ثقة، عابد، من السادسة (م د ت س).
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
تنفست: آپ سانس لیتے، یعنی خطبہ کچھ لمبا کرتے تو یہ بہتر ہوتا۔
(2)
مئنة: میم پر زبر ہے اور ہمزہ پر زیر ہے اور نون مشدد ہے۔
علامت، جس سے کسی چیز کی پہچان اور شناخت ہوتی ہے۔
(3)
إِنَّ مِنَ الْبَيَان سحرًا: بعض بیان جادو اثر ہوتے ہیں، یعنی جس طرح جادو فوری طور پر اثر کرتا ہے اسی طرح بعض بیان اس قدر بلیغ اور مؤثر ہوتے ہیں کہ سامع ان کا فوری اثر قبول کرتا ہے اور اس کا دل خطیب کی گرفت میں ہوتا ہے وہ جدھر چاہے اسے مائل کر دے۔
اس خطیب نے یہ کام احقاق حق اور ابطال باطل کے لیے کیا تو قابل تعریف ہے اور اگر حق کے خلاف باطل کی تائید میں کیا ہے تو قابل مذمت ہے۔
بہرحال وہ جادو کی طرح مؤثر ہر صورت میں ہے۔
فوائد ومسائل: 1۔
طوالت نماز۔
نماز کا تعلق اپنے خالق اور مالک سے ہے جو اس کی یاد اور اس سے راز ونیاز پر مشتمل ہے۔
اس لیے اس میں ہرانسان فرداً فرداً حصہ لیتا ہے۔
اور اس میں ہر ایک دلچسپی کا سامان ہے۔
اس لیے اس میں طمانیت اور تسکین واعتدال کی ضرورت ہے اور نماز میں طوالت کی ضرورت ہے۔
لیکن اس قدر نہیں کہ مقتدیوں کے لیے مشقت اورکلفت کا باعث بنے۔
2۔
خطبہ میں اختصار۔
خطبہ کا تعلق لوگوں سے ہے، خطیب ان کو مخاطب کرتا ہے۔
ہرانسان کا اس میں دخل نہیں ہے۔
اور خطیب کی خوبی اور کمال یہ ہے کہ اس کی بات جامع، مؤثر اور مختصر ہو۔
اس میں طول بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو۔
لیکن اصل وضع کے اعتبار سے چونکہ خطیب اس میں اپنی ٹھلانت لسانی اور زور بیان کا اظہار کرتا ہے اس لیے یہ طویل اور لمبا ہوتا ہے۔
اس لیے جمعہ کا خطبہ عام خطبوں سے مختصر رکھا گیا ہے۔
کیونکہ اس کے کچھ مخصوص آداب اور احکام ہیں جن کی پابندی عام خطبوں میں نہیں ہے۔
اس لیے یہ ان کے مقابلہ میں مختصر ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کے لیے اس کے پورے آداب اور احکام کا ملحوظ رکھنا اور انتہائی توجہ اور غورسے سننا ممکن ہو سکے۔
طول بیانی میں انہماک اور توجہ کا برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوتا اور نہ ہی آداب واحکام کی پابندی آسان ہوتی ہے۔