شعب الایمان — حدیث نمبر 4636
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
حدیث نمبر: 4636
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ دَخَلَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ وَهُوَ يَجْبِذُ لِسَانَهُ ، فَقَالَ عُمَرُ : مَهْ ، يَغْفِرُ اللَّهُ لَكَ ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : " هَذَا أَوْرَدَنِي الْمَوَارِدَ " .ترجمہ
اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو دیکھا کہ وہ اپنی زبان کھینچ رہے ہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”رک جائیے، اللہ آپ کو معاف فرمائے!“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اسی نے مجھے ہلاکت کے مقامات میں اتارا ہے۔“