شعب الایمان — حدیث نمبر 4595

باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔

فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه

حدیث نمبر: 4595
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنِ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، حَ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَكْرٍ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ وَاقِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَبِي الصَّهْبَاءِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا أَصْبَحَ ابْنُ آدَمَ ، فَإِنَّ كُلَّ شَيْءٍ مِنَ الْجَسَدِ يُكَفِّرُ اللِّسَانَ يَقُولُ : نَنْشُدُكَ اللَّهَ فِينَا ، فَإِنَّكَ إِنِ اسْتَقَمْتَ اسْتَقَمْنَا ، وَإِنِ اعْوَجَجْتَ اعْوَجَجْنَا " .
وَفِي رِوَايَةِ أَبِي بَكْرٍ : قَالَ حَمَّادٌ : وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا مَرْفُوعًا ، قَالَ : " الْأَعْضَاءُ تُكَفِّرُ اللِّسَانَ تَقُولُ اتَّقِ اللَّهَ فِينَا فَإِنَّكَ إِنِ اسْتَقَمْتَ اسْتَقَمْنَا وَإِنِ اعْوَجَجْتَ اعْوَجَجْنَا " .
ترجمہ

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے اسے نبی ﷺ تک مرفوع بیان کیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب ابنِ آدم صبح کرتا ہے تو جسم کے تمام اعضا زبان کے سامنے عاجزی سے جھک جاتے ہیں اور کہتے ہیں: ہم تجھے اللہ کا واسطہ دیتے ہیں کہ ہمارے معاملے میں (اللہ سے ڈرتی رہنا)، کیونکہ اگر تو سیدھی رہی تو ہم بھی سیدھے رہیں گے اور اگر تو ٹیڑھی ہو گئی تو ہم بھی ٹیڑھے ہو جائیں گے۔“
اور ابوبکر کی روایت میں ہے: حماد رحمہ اللہ نے کہا: ”میں اسے مرفوع ہی جانتا ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اعضا زبان کے آگے عاجزی کرتے ہیں اور کہتے ہیں: ہمارے معاملے میں اللہ سے ڈر، کیونکہ اگر تو سیدھی رہی تو ہم بھی سیدھے رہیں گے اور اگر تو ٹیڑھی ہو گئی تو ہم بھی ٹیڑھے ہو جائیں گے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الرابع والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج اليه / حدیث: 4595
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4945
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، المشكاة (4838 / التحقيق الثانى) (سنن الترمذي 2407) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (4838) (سنن الترمذي 2407) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 23) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 2407، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11498»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2407 | رياض الصالحين: 1521
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو الصهباء الكوفي اسمه صهيب مولى ابن عباس، البكري. مقبول. من السادسة (ت فق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2407 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´زبان کی حفاظت کا بیان۔`
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " انسان جب صبح کرتا ہے تو اس کے سارے اعضاء زبان کے سامنے اپنی عاجزی کا اظہار کرتے ہیں اور کہتے ہیں: تو ہمارے سلسلے میں اللہ سے ڈر اس لیے کہ ہم تیرے ساتھ ہیں اگر تو سیدھی رہی تو ہم سب سیدھے رہیں گے اور اگر تو ٹیڑھی ہو گئی تو ہم سب بھی ٹیڑھے ہو جائیں گے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2407]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث میں زبان کو سارے اعضاء کے سدھارکا مرکز بتایا گیا ہے، حالانکہ احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ان سب کا مرکزدل ہے، توفیق کی صورت یہ ہے کہ زبان کوجسم کے ترجمان کی حیثیت حاصل ہے، اس لیے مجازاًاسے سارے اعضاء کا مرکز کہا گیا، ورنہ مرکزدل ہے نہ کہ زبان۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2407 سے ماخوذ ہے۔