ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1521

باب: غیبت کی حرمت اور زبان کی حفاظت کا حکم

باب تحريم الغيبة والأمر بحفظ اللسان

حدیث نمبر: 1521
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا أصْبَحَ ابْنُ آدَمَ، فَإنَّ الأعْضَاءَ كُلَّهَا تَكْفُرُ اللِّسانَ، تَقُولُ: اتَّقِ اللهَ فِينَا، فَإنَّما نَحنُ بِكَ؛ فَإنِ اسْتَقَمْتَ اسْتَقَمْنَا، وإنِ اعْوَجَجْتَ اعْوَجَجْنَا». رواه الترمذي.
معنى: «تَكْفُرُ اللِّسَانَ»: أيْ تَذِلُّ وَتَخْضَعُ لَهُ.
ترجمہ

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب ابن آدم صبح کرتا ہے تو تمام اعضاء زبان کے سامنے عاجزی کرتے ہیں اور کہتے ہیں: ہمارے بارے میں اللہ سے ڈر، کیونکہ ہم تو تیرے ساتھ (وابستہ) ہیں؛ اگر تو سیدھی رہی تو ہم بھی سیدھے رہیں گے اور اگر تو ٹیڑھی ہوگئی تو ہم بھی ٹیڑھے ہو جائیں گے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے)
«تَكْفُرُ اللِّسَانَ» کا معنی ہے: زبان کے سامنے ذلیل ہوتے اور جھکتے ہیں۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1521
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، المشكاة (4838 / التحقيق الثانى) (الترمذي 2407)
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (2407).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2407

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2407 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´زبان کی حفاظت کا بیان۔`
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " انسان جب صبح کرتا ہے تو اس کے سارے اعضاء زبان کے سامنے اپنی عاجزی کا اظہار کرتے ہیں اور کہتے ہیں: تو ہمارے سلسلے میں اللہ سے ڈر اس لیے کہ ہم تیرے ساتھ ہیں اگر تو سیدھی رہی تو ہم سب سیدھے رہیں گے اور اگر تو ٹیڑھی ہو گئی تو ہم سب بھی ٹیڑھے ہو جائیں گے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2407]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث میں زبان کو سارے اعضاء کے سدھارکا مرکز بتایا گیا ہے، حالانکہ احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ان سب کا مرکزدل ہے، توفیق کی صورت یہ ہے کہ زبان کوجسم کے ترجمان کی حیثیت حاصل ہے، اس لیے مجازاًاسے سارے اعضاء کا مرکز کہا گیا، ورنہ مرکزدل ہے نہ کہ زبان۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2407 سے ماخوذ ہے۔