شعب الایمان — حدیث نمبر 4422

باب: فصل: خواب جو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے اور ایسے فاعل پر واضح دلیل ہے جو نیند میں ہمیں کبھی بشارت اور کبھی کچھ اور دکھاتا ہے۔

فصل في الرؤيا التي هي نعمة من نعم الله تعالى ودلالة واضحة على فاعل في عيننا يرينا ما نراه في منامنا مرة بالبشرى ومرة بغيرها

حدیث نمبر: 4422
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : نُبِّئْتُ أَنَّ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ : ( لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ) قَالَ : " هِيَ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ " .
ترجمہ

ابو سلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا کہ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ سے اللہ عزوجل کے اس فرمان کے بارے میں پوچھا: ﴿لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ﴾ (ان کے لیے دنیا کی زندگی میں بھی خوشخبری ہے اور آخرت میں بھی) تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس سے مراد اچھا خواب ہے جسے مسلمان آدمی خود دیکھتا ہے یا اس کے لیے دوسرے کو دکھایا جاتا ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها / حدیث: 4422
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4753
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، الصحيحة (1786) (سنن الترمذي 2273) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, رجل من أهل مصر: مجهول,والحديث السابق (الأصل: 2272) يغني عنه,انوار الصحيفة ص 250 (سنن الترمذي 2273) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 415) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 2273، 3106، وأحمد فى (مسنده) برقم: 26964، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 8241، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 2172»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2273 | سنن ترمذي: 2275 | سنن ترمذي: 3106 | سنن ابن ماجه: 3898 | مسند الحميدي: 395 | شعب الإيمان: 4421

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2275 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´آیت کریمہ: «لهم البشرى في الحياة الدنيا» "ان کے لیے دنیاوی زندگی میں بشارت ہے" کی تفسیر کا بیان​۔`
عبادہ بن صامت رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے آیت کریمہ: «لهم البشرى في الحياة الدنيا» کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: " اس سے مراد اچھے اور نیک خواب ہیں جسے مومن دیکھتا ہے یا اسے دکھایا جاتا ہے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الرؤيا/حدیث: 2275]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(ابن ماجہ کی سند متصل ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2275 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3898 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´مسلمان اچھا خواب دیکھے یا اس کے بارے میں دیکھا جائے اس کا بیان۔`
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے فرمان: «لهم البشرى في الحياة الدنيا وفي الآخرة» (سورة يونس: ۶۳) " ان کے لیے دنیا کی زندگی اور آخرت میں خوشخبری ہے " کے بارے میں سوال کیا (کہ اس آیت کا کیا مطلب ہے؟) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " یہ اچھے خواب ہیں جنہیں مسلمان دیکھتا ہے یا اس کے لیے کوئی اور دیکھتا ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 3898]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اچھا خواب اپنے بارے میں بھی ہوسکتاہے۔
اور کسی دوسرے مسلمان کے بارے میں بھی دونوں صورتوں میں یہ خوشخبری ہے۔
مثلاً ایک آدمی دیکھتا ہے کہ وہ کعبہ کا طواف کررہا ہے۔
یہ اس کا اپنے بارے میں خواب ہے۔
یا دیکھتا ہے کہ اس کا والد طواف کررہا ہے تو یہ اس کے والد کےبارے میں خوشخبری ہے۔

(2)
آخرت میں مومن کو جنت میں داخلے کی خوشخبری ملے گی۔
یہ روح قبض ہوتے وقت بھی ملتی ہے۔
اور قبر کے سوالات کے بعد بھی ملتی ہے۔
دایئں ہاتھ میں اعمال نامہ ملنا بھی خوشخبری ہوگی۔
اعمال کا وزن ہوتے وقت نیکیوں کے پلڑے کا بھاری ہوجانا بھی خوشخبری ہے۔

(3)
فوت شدہ کواچھی حالت میں دیکھنا بھی خوش خبری ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3898 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2273 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´آیت کریمہ: «لهم البشرى في الحياة الدنيا» "ان کے لیے دنیاوی زندگی میں بشارت ہے" کی تفسیر کا بیان​۔`
عطاء بن یسار مصر کے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو الدرداء رضی الله عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس قول «لهم البشرى في الحياة الدنيا» " ان کے لیے دنیاوی زندگی میں بشارت ہے " (یونس: ۶۴) کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا ہے، تمہارے سوا صرف ایک آدمی نے مجھ سے پوچھا ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: " جب سے یہ آیت نازل ہوئی ہے اس کے بارے میں تمہارے سوا کسی۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الرؤيا/حدیث: 2273]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں ایک مبہم راوی ہے، لیکن متابعات و شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے، دیکھیے: الصحیحة رقم: 1786)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2273 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3106 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ یونس سے بعض آیات کی تفسیر۔`
عطاء بن یسار ایک مصری شیخ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابو الدرداء رضی الله عنہ سے اس آیت «لهم البشرى في الحياة الدنيا» " ان کے لیے بشارت ہے دنیا کی زندگی میں " (یونس: ۶۴)، کی تفسیر پوچھی تو انہوں نے کہا: جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت کی تفسیر پوچھی مجھ سے کسی نے اس آیت کے متعلق نہیں پوچھا (اور میں نے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت کی تفسیر پوچھی تو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب سے یہ آیت نازل ہوئی ہے مجھ سے تمہارے سوا کسی نے اس کے متعلق نہیں پوچھا۔ " یہ بشارت اچھے خواب ہیں جنہیں مسلمان دیکھتا ہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3106]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
ان کے لیے بشارت ہے دنیا کی زندگی میں (یونس: 64)

2؎:
اور ابوصالح سمان کا سماع ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے، اس لیے یہ سند بھی متصل ہوئی۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3106 سے ماخوذ ہے۔