شعب الایمان — حدیث نمبر 4421
باب: فصل: خواب جو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے اور ایسے فاعل پر واضح دلیل ہے جو نیند میں ہمیں کبھی بشارت اور کبھی کچھ اور دکھاتا ہے۔
فصل في الرؤيا التي هي نعمة من نعم الله تعالى ودلالة واضحة على فاعل في عيننا يرينا ما نراه في منامنا مرة بالبشرى ومرة بغيرها
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحُمَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ مِصْرَ قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ : ( لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا )
قَالَ سُفْيَانُ : ثُمَّ لَقِيتُ عَبْدَ الْعَزِيزِ فَحَدَّثْتُهُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ مِصْرَ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
قَالَ سُفْيَانُ ، ثُمَّ لَقِيتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْكَدِرِ فَحَدَّثَنِي بِهِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ مِصْرَ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ .اہلِ مصر کے ایک آدمی بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے اللہ عزوجل کے اس فرمان کے بارے میں پوچھا: ﴿لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا﴾ (ان کے لیے دنیا کی زندگی میں خوشخبری ہے)۔
سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”پھر میں عبدالعزیز رحمہ اللہ سے ملا تو میں نے انہیں ابو صالح رحمہ اللہ سے، انہوں نے عطاء رحمہ اللہ سے، انہوں نے اہلِ مصر کے ایک آدمی سے، انہوں نے سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے، اور انہوں نے نبی ﷺ سے (یہ روایت) بیان کی۔“
سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”پھر میں محمد بن المنکدر رحمہ اللہ سے ملا تو انہوں نے مجھے عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے، انہوں نے اہلِ مصر کے ایک آدمی سے، انہوں نے سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے، اور انہوں نے نبی ﷺ سے اسی کے مثل بیان کیا۔“
• سفيان هو ابن عيينة.
تشریح، فوائد و مسائل
عطاء بن یسار مصر کے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو الدرداء رضی الله عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس قول «لهم البشرى في الحياة الدنيا» " ان کے لیے دنیاوی زندگی میں بشارت ہے " (یونس: ۶۴) کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا ہے، تمہارے سوا صرف ایک آدمی نے مجھ سے پوچھا ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: " جب سے یہ آیت نازل ہوئی ہے اس کے بارے میں تمہارے سوا کسی۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الرؤيا/حدیث: 2273]
نوٹ:
(سند میں ایک مبہم راوی ہے، لیکن متابعات و شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے، دیکھیے: الصحیحة رقم: 1786)
عطاء بن یسار ایک مصری شیخ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابو الدرداء رضی الله عنہ سے اس آیت «لهم البشرى في الحياة الدنيا» " ان کے لیے بشارت ہے دنیا کی زندگی میں " (یونس: ۶۴)، کی تفسیر پوچھی تو انہوں نے کہا: جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت کی تفسیر پوچھی مجھ سے کسی نے اس آیت کے متعلق نہیں پوچھا (اور میں نے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت کی تفسیر پوچھی تو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب سے یہ آیت نازل ہوئی ہے مجھ سے تمہارے سوا کسی نے اس کے متعلق نہیں پوچھا۔ " یہ بشارت اچھے خواب ہیں جنہیں مسلمان دیکھتا ہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3106]
وضاحت:
1؎:
ان کے لیے بشارت ہے دنیا کی زندگی میں (یونس: 64)
2؎:
اور ابوصالح سمان کا سماع ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے، اس لیے یہ سند بھی متصل ہوئی۔