شعب الایمان — حدیث نمبر 4388
باب: فصل: نیند جو دنیا میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، اور اس کے آداب کے بارے میں جو وارد ہوا۔
فصل في النوم الذي هو نعمة من نعم الله تعالى في دار الدنيا وما جاء من آدابه
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ فِي التَّارِيخِ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُؤَمَّلِ بْنِ حَسَنِ بْنِ عِيسَى ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : قَدِمْتُ عَلَى جَرِيرٍ فَسَأَلَنِي أَسَمِعْتَ مِنَ ابْنِ لَهِيعَةَ ؟ فَقُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : سَمِعْتَ مِنْهُ حَدِيثَ وَاهِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : " تَعْرُجُ الْأَرْوَاحُ فِي مَنَامِهَا فَمَا كَانَ مِنْهَا طَاهِرًا سَجَدَ أَمَامَ الْعَرْشِ وَمَا كَانَ غَيْرَ طَاهِرٍ سَجَدَ قَاصِيًا " قَالَ : فَدَعَا جَرِيرٌ بِالْكِتَابِ وَكَتَبَ فِي مَوْضِعَيْنِ .سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”نیند کی حالت میں روحیں اوپر چڑھائی جاتی ہیں، پھر ان میں سے جو پاک ہوتی ہے وہ عرش کے سامنے سجدہ کرتی ہے اور جو پاک نہیں ہوتی وہ دور (کہیں) سجدہ کرتی ہے۔“ (قتیبہ بن سعید رحمہ اللہ کہتے ہیں:) میں جریر رحمہ اللہ کے پاس آیا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا: ”کیا تم نے ابن لہیعہ سے سنا ہے؟“ میں نے کہا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے کہا: ”کیا تم نے ان سے واہب بن عبداللہ کی وہ حدیث سنی ہے جو وہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں؟“ (پھر مذکورہ قول بیان کیا)۔ قتیبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: تو جریر رحمہ اللہ نے کتاب منگوائی اور (اس روایت کو) دو جگہوں پر لکھ لیا۔
• ابن لهيعة هو عبد الله صدوق، خلط بعد احتراق كتبه، مر.
• جرير هو ابن عبد الحميد ثقة، فلما كان في أخر عمره يهم من حفظه، مر.