شعب الایمان — حدیث نمبر 4387
باب: فصل: نیند جو دنیا میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، اور اس کے آداب کے بارے میں جو وارد ہوا۔
فصل في النوم الذي هو نعمة من نعم الله تعالى في دار الدنيا وما جاء من آدابه
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ نَكَحَ امْرَأَةَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ لَهَا : إِنِّي لَمْ أَنْكِحْكِ رَغْبَةً فِي النِّسَاءِ ، وَلَكِنِّي نَكَحْتُكِ لِتُحَدِّثِينِي عَنْ صَنِيعِ عُمَرَ فَقَالَتْ : " كَانَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ مِنَ اللَّيْلِ وَضَعَ عِنْدَهُ إِنَاءً فِيهِ مَاءٌ ، فَإِذَا تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ أَخَذَ مِنْ ذَلِكَ الْمَاءِ فَمْسَحَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ ثُمَّ ذَكَرَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ " .امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سعید بن العاص نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی (بیوہ) خاتون سے نکاح کیا تو ان سے کہا: ”میں نے تم سے عورتوں کی رغبت کی وجہ سے نکاح نہیں کیا، بلکہ اس لیے کیا ہے کہ تم مجھے عمر رضی اللہ عنہ کے معمولات کے بارے میں بتاؤ۔“ تو اس خاتون نے کہا: ”جب وہ رات کو اپنے بستر پر لیٹتے تو اپنے پاس پانی کا ایک برتن رکھ لیتے، پھر جب رات کو (نیند سے) بیدار ہوتے تو اس پانی میں سے لے کر اپنے چہرے اور ہاتھوں پر مسح کرتے، پھر اللہ عزوجل کا ذکر کرتے۔“