شعب الایمان — حدیث نمبر 4389
باب: فصل: نیند جو دنیا میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، اور اس کے آداب کے بارے میں جو وارد ہوا۔
فصل في النوم الذي هو نعمة من نعم الله تعالى في دار الدنيا وما جاء من آدابه
قَالَ قُتَيْبَةُ وَحَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ زُرَارَةَ ، عَنْ أَبِي جَنَابٍ ، عَنْ كِنَانَةَ الْعَدَوِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قَالَ حِينَ يَأْوِي إِلَى فِرَاشِهِ وَهُوَ طَاهِرٌ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَلَا فَقَهَرَ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي بَطَنَ فَخَبَرَ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي مَلَكَ فَقَدَرَ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُحْيِي الْمَوْتَى ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمَ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ " .سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص بستر پر آتے وقت باوضو ہو کر یہ کہے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَلَا فَقَهَرَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي بَطَنَ فَخَبَرَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي مَلَكَ فَقَدَرَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُحْيِي الْمَوْتَى، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جو بلند ہوا تو سب پر غالب آ گیا، اور تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جو (ہر چیز کے) باطن میں ہے تو پوری طرح باخبر ہے، اور تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جو مالک بنا تو (ہر چیز پر) قدرت رکھی، اور تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جو مُردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے“ تو وہ اپنے گناہوں سے اس دن کی طرح (پاک ہو کر) نکلتا ہے جس دن اس کی ماں نے اسے جنم دیا۔“
• النضر بن زرارة بن عبد الأكرم الذهلي، أبو الحسن الكوفي، نزيل بلخ. مستور. من التاسعة (تم).
• أبوجناب (بجيم ونون خفيفتين وأخره موحدة) يحيى بن أبي حية الكلبي. ضعفوه لكثرة تدليسه، مر.