شعب الایمان — حدیث نمبر 4386
باب: فصل: نیند جو دنیا میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، اور اس کے آداب کے بارے میں جو وارد ہوا۔
فصل في النوم الذي هو نعمة من نعم الله تعالى في دار الدنيا وما جاء من آدابه
حدیث نمبر: 4386
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ ، قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو يَحْيَى ، أَنَّهُ سَمِعَ مُجَاهِدً يَقُولُ قَالَ لِي ابْنُ عَبَّاسٍ : " لَا تَنَامَنَّ إِلَّا عَلَى وَضُوءٍ ، فَإِنَّ الْأَرْوَاحَ تُبْعَثُ عَلَى مَا قُبِضَتْ عَلَيْهِ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے (تابعی) مجاہد رحمہ اللہ سے فرمایا: ”تم وضو کی حالت ہی میں سویا کرو، کیونکہ روحیں اسی حالت پر اٹھائی جاتی ہیں جس حالت میں ان کو قبض کیا گیا ہو۔“