شعب الایمان — حدیث نمبر 3954

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھبیسویں شاخ: جہاد کا باب۔

السادس والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الجهاد

حدیث نمبر: 3954
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أَبَا عُشَانَةَ الْمَعَافِرِيَّ ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ أَوَّلَ ثُلَّةٍ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ الْفُقَرَاءَ الْمُهَاجِرُونَ الَّذِينَ يُتَّقَى بِهِمُ الْمَكَارِهُ ، إِذَا أُمِرُوا سَمِعُوا وَأَطَاعُوا وَإِنْ كَانَتْ لِرَجُلٍ مِنْهُمْ حَاجَةٌ إِلَى السُّلْطَانِ لَمْ تُقْضَ لَهُ حَتَّى يَمُوتَ وَهِيَ فِي صَدْرِهِ ، وَإِنَّ اللَّهَ يَدْعُو يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْجَنَّةَ فَتَأْتِي بِزُخْرُفِهَا وَزِينَتِهَا فَيَقُولُ : أَيْنَ عِبَادِي الَّذِينَ قَاتَلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَقُتِلُوا وَأُوذُوا فِي سَبِيلِي ، وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِي ادْخُلُوا الْجَنَّةَ فَيَدْخُلُونَهَا بِغَيْرِ حِسَابٍ [ وَلَا عَذَابٍ ] فَيَأْتِي الْمَلَائِكَةُ فَيَقُولُونَ رَبَّنَا نَحْنُ نُسَبِّحُ لَكَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَنُقَدِّسُ لَكَ مِنْ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ آثَرْتَهُمْ عَلَيْنَا ؟ فَيَقُولُ الرَّبُّ تَبَارَكَ وَتَعَالَى هَؤُلَاءِ الَّذِينَ قَاتَلُوا فِي سَبِيلِي وَأُوذُوا فِي سَبِيلِي فَتَدْخُلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ مِنْ كُلِّ بَابٍ : ( سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ ) .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک جنت میں داخل ہونے والی سب سے پہلی جماعت فقیر مہاجرین کی ہوگی، جن کے ذریعے سے ناگوار باتوں اور مصیبتوں سے بچاؤ کیا جاتا ہے، جب انہیں حکم دیا جاتا ہے تو سنتے اور اطاعت کرتے ہیں، اور اگر ان میں سے کسی کو حاکمِ وقت سے کوئی حاجت ہو تو وہ پوری نہیں کی جاتی یہاں تک کہ وہ مر جاتا ہے اور وہ حاجت اس کے سینے ہی میں رہتی ہے۔ اور قیامت کے دن اللہ تعالیٰ جنت کو بلائے گا تو وہ اپنی آرائش اور زیبائش کے ساتھ آئے گی، پھر اللہ فرمائے گا: ’میرے وہ بندے کہاں ہیں جنہوں نے میری راہ میں قتال کیا، قتل کیے گئے، ستائے گئے اور میری راہ میں جہاد کیا؟ جنت میں داخل ہو جاؤ۔‘ چنانچہ وہ بغیر حساب [اور بغیر عذاب] کے جنت میں داخل ہو جائیں گے۔ پھر فرشتے آ کر عرض کریں گے: ’اے ہمارے رب! ہم دن رات تیری تسبیح کرتے ہیں اور تیری پاکیزگی بیان کرتے ہیں، یہ کون لوگ ہیں جنہیں تو نے ہم پر ترجیح دی ہے؟‘ تو رب تبارک و تعالیٰ فرمائے گا: ’یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے میری راہ میں قتال کیا اور میری راہ میں ستائے گئے۔‘ پھر فرشتے ہر دروازے سے ان کے پاس آئیں گے (اور کہیں گے): ﴿سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ﴾ ”تم پر سلامتی ہو، اس سبب سے کہ تم نے صبر کیا، پس آخرت کا گھر کیا ہی خوب ہے!“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السادس والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الجهاد / حدیث: 3954
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4259
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 119) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2979، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6535، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 2440»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو عشانة المعافري هو حي بن يؤمن المصري، ثقة، تقدم.