شعب الایمان — حدیث نمبر 3953

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھبیسویں شاخ: جہاد کا باب۔

السادس والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الجهاد

حدیث نمبر: 3953
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا جَدِّي ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، أَنَّ أَبَا شُرَيْحٍ الْمَعَافِرِيَّ ، حَدَّثَهُ ، عَنْ ابْنِ هَانِئٍ ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الْجَنْبِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدِ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ رَضِيَ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " . قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : فَحَمِدْتُ اللَّهَ تَعَالَى وَكَبَّرْتُ وَسُرِرْتُ بِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وَأُخْرَى يَرْفَعُ اللَّهُ بِهَا أَهْلَهَا فِي الْجَنَّةِ مِائَةَ دَرَجَةٍ ، مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أَوْ أَبَعْدُ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ قَالَ قُلْتُ : وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ "
وَقَدْ أَخْرَجْنَاهُ فِي كِتَابِ السُّنَنِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ وَهْبٍ ، عَنْ ابْنِ هَانِئٍ ، وَمَنْ ذَلِكَ الْوَجْهِ أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ .
ترجمہ

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد ﷺ کے رسول ہونے پر راضی ہو گیا، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”میں نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی، اللہ اکبر کہا اور اس بات سے بہت خوش ہوا۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک اور عمل بھی ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ اس کے کرنے والوں کو جنت میں سو درجے بلند فرماتا ہے، ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے، یا (فرمایا) آسمان اور زمین کے درمیان کے فاصلے سے بھی زیادہ۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون سا عمل ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد، اللہ کی راہ میں جہاد۔“
میں (مصنف) کہتا ہوں: ہم نے اس حدیث کو «کتاب السنن» میں ابن وہب رحمہ اللہ کی روایت سے، جو وہ ابن ہانئ رحمہ اللہ سے بیان کرتے ہیں، نقل کیا ہے، اور اسی سند سے امام مسلم رحمہ اللہ نے بھی اسے «صحیح» میں روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السادس والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الجهاد / حدیث: 3953
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4258
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن النسائي 3133) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم (سنن النسائي 3133) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح ورجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح ورجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 118) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1884، والنسائي فى (سننه) برقم: 3131، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 8737»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 3133 | صحيح مسلم: 1884 | سنن ابي داود: 1529 | رياض الصالحين: 1301
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• إسماعيل بن محمد بن الفضل، ثقة، مر.
• وجده هو الفضل بن محمد بن المسيب، تكلموا فيه بلا حجة، تقدم.
• ابن هانئ هو حميد بن هانئ أبوهانئ الخولاني، مر.
• أبو علي الجنبي هو عمرو بن مالك الهمداني بصري ثقة. من الثالثة (بغ-٤).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3133 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کے درجات و مراتب۔`
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ابوسعید! جو شخص راضی ہو گیا اللہ کے رب ۱؎ ہونے پر اور اسلام کو بطور دین قبول کر لیا ۲؎ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ۳؎ کا اقرار کر لیا، تو جنت اس کے لیے واجب ہو گئی ۴؎، (راوی کہتے ہیں) یہ کلمات ابوسعید کو بہت بھلے لگے۔ (چنانچہ) عرض کیا: اللہ کے رسول! ان کلمات کو آپ مجھے ذرا دوبارہ سنا دیجئیے، تو آپ نے دہرا دیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3133]
اردو حاشہ: "بڑے عجیب لگے" کیونکہ ظاہر ایک آسان چیز پر جنت کا وعدہ کیا گیا ہے، اگرچہ حقیقتاً یہ بہت مشکل کام ہے کیونکہ رضا کا علم اعمال سے ہوگا۔ اور عمل سے ایمان کا ثبوت مہیا کرنا ہی مشکل کا م ہے۔ دوسرے معنیٰ یہ بھی ہوسکتے ہیں کہ "بڑے عمدہ لگے" کیونکہ مومن کے لیے یہ عظیم خوشخبری ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3133 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 1884 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے ابو سعید، جو شخص اللہ کے رب ہونے، اسلام کے ضابطہ حیات ہونے اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے نبی ہونے پر راضی ہو گیا، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔‘‘ ابو سعید کو یہ بات بہت اچھی لگی، تو اس نے عرض کیا، اے اللہ کے رسولﷺ! مجھے دوبارہ سنائیے، آپﷺ نے ایسے کیا، پھر فرمایا: ’’ایک اور خصلت ہے، اس سے بندے کے جنت میں سو درجے بلند کیے جاتے ہیں، دو درجوں کے درمیان... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:4879]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، جنت میں تو انسان جہاد کے بغیر بھی چلا جائے گا، لیکن وہ مراتب و درجات جو انتہائی بلند و بالا اور اشرف ہیں، ان سے محروم ہو جائے گا اور ان نعمتوں سے محروم رہے گا، جن کا تصور بھی انسان اس دنیا میں نہیں کر سکتا۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4879 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1529 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´توبہ و استغفار کا بیان۔`
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص کہے: «رضيت بالله ربا وبالإسلام دينا وبمحمد رسولا» " میں اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے پر راضی ہوا " تو جنت اس کے لیے واجب گئی۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1529]
1529. اردو حاشیہ: شرط یہ ہے کہ قول کے ساتھ ساتھ عمل اور کردار کی تایئد بھی ہو۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1529 سے ماخوذ ہے۔