شعب الایمان — حدیث نمبر 3955
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھبیسویں شاخ: جہاد کا باب۔
السادس والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الجهاد
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْمِعْقَلِيُّ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَتَعْلَمُ أَوَّلَ زُمْرَةٍ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي ؟ " قُلْنَا : اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ : " فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ يَأْتُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَى بَابِ الْجَنَّةِ وَيَسْتَفْتِحُونَ فَيَقُولُ لَهُمُ الْخَزَنَةُ : أَوَ قَدْ حُوسِبْتُمْ قَالُوا بِأَيِّ شَيْءٍ تُحَاسِبُونَا ؟ وَإِنَّمَا كَانَتْ أَسْيَافُنَا عَلَى عَوَاتِقِنَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى مِتْنَا عَلَى ذَلِكَ " قَالَ : " فَيُفْتَحُ بِهُمْ فَيَقِيلُونَ فِيهَ أَرْبَعِينَ عَامًا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَهَا النَّاسُ " .سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ میری امت میں سے جنت میں داخل ہونے والی سب سے پہلی جماعت کون سی ہے؟“ ہم نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول ﷺ زیادہ جانتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”فقیر مہاجرین، وہ قیامت کے دن جنت کے دروازے پر آئیں گے اور دروازہ کھلوائیں گے تو داروغے ان سے کہیں گے: ’کیا تمہارا حساب ہو چکا؟‘ وہ جواب دیں گے: ’تم ہم سے کس چیز کا حساب لو گے؟ ہماری تلواریں تو اللہ کی راہ میں ہمارے کندھوں پر رہیں یہاں تک کہ ہم اسی حال میں فوت ہو گئے۔‘“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”چنانچہ ان کے لیے دروازہ کھول دیا جائے گا اور وہ لوگوں کے جنت میں داخل ہونے سے چالیس سال پہلے اس میں آرام کریں گے۔“
• أبو عبد الرحمن الحبلي هو عبد الله بن يزيد المعافري، ثقة، مر.