شعب الایمان — حدیث نمبر 3778

باب: عرفہ کے دن عرفات میں وقوف اور اس کی فضیلت، اور رمیِ جمار اور قربانی کی اصل۔

الوقوف يوم عرفة بعرفات ، وما جاء في فضله ، والأصل في رمي الجمار والذبح

حدیث نمبر: 3778
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَوْصِلِيُّ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَحْيَى الْمَدَنِيُّ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَفْضَلُ الدُّعَاءِ دُعَاءُ يَوْمِ عَرَفَةَ وَأَفْضَلُ قَوْلِي وَقَوْلِ الْأَنْبِيَاءِ قَبْلِي لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ " .
هَكَذَا رَوَاهُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنُ يَحْيَى وَغَلَطَ فِيهِ إِنَّمَا رَوَاهُ مَالِكٌ فِي الْمُوَطَّأِ مُرْسَلًا .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سب سے افضل دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے، اور میرا اور مجھ سے پہلے انبیاء کا سب سے افضل قول یہ ہے:“ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اسی کی ہے اور تمام تعریف اسی کے لیے ہے، وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے، اسی کے ہاتھ میں خیر ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“
ابوعبدالرحمن بن یحییٰ نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے اور اس میں غلطی کی ہے، دراصل امام مالک رحمہ اللہ نے اسے موطأ میں مرسل روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الخامس والعشرون من شعب الايمان وهو باب المناسك / حدیث: 3778
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4072
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، المشكاة (2598) ، التعليق الرغيب (2 / 242) ، الصحيحة (1503) (سنن الترمذي 3585) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, حماد بن أبي حميد ضعيف,وللحديث شواهد ضعيفة عند مالك (الموطأ 1/ 215،422،423) وغيره,انوار الصحيفة ص 300، 301 (سنن الترمذي 3585) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 500) . »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3585
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد الرحمن بن يحيى المدني العذري قال ابن عدي: حدث عن الثقات بالمناكير. وقال العقيلي: مجهول لا يقيم الحديث من جهته. وأخرج له الدارقطني في غرائب مالك واستنكره. راجع "لسان الميزان" (٣/ ٤٣٣) و"الضعفاء الكبير" (٢/ ٣٥١) و"الكامل" (٤/ ١٥٩٩ - ١٦٠٠).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3585 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´عرفہ کے دن کی دعا کا بیان`
عبداللہ عمرو بن العاص رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " سب سے بہتر دعا عرفہ والے دن کی دعا ہے اور میں نے اب تک جو کچھ (بطور ذکر) کہا ہے اور مجھ سے پہلے جو دوسرے نبیوں نے کہا ہے ان میں سب سے بہتر دعا یہ ہے: «لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير» " اللہ واحد کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے (ساری کائنات کی) بادشاہت ہے، اسی کے لیے ساری تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3585]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اللہ واحد کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے (ساری کائنات کی) بادشاہت ہے، اسی کے لیے ساری تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
نوٹ:
(سند میں حماد (محمد) بن ابی حمید ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن لغیرہ ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3585 سے ماخوذ ہے۔