شعب الایمان — حدیث نمبر 3779
باب: عرفہ کے دن عرفات میں وقوف اور اس کی فضیلت، اور رمیِ جمار اور قربانی کی اصل۔
الوقوف يوم عرفة بعرفات ، وما جاء في فضله ، والأصل في رمي الجمار والذبح
أَخْبَرَنَا الْإِمَامُ أَبُو عُثْمَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرِ بْنُ خُزَيْمَةَ ، أَخْبَرَنَا جَدِّي ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنِ الْأَغَرِّ ، عَنْ خَلِيفَةَ بْنِ حَصِينٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : كَانَ أَكْثَرُ دُعَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ : "اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كَالَّذِي تَقُولُ وَخَيْرًا مِمَّا نَقُولُ ، اللَّهُمَّ لَكَ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي وَإِلَيْكَ مَآبِي وَلَكَ رَبِّ تُرَاثِي ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَوَسْوَسَةِ الصُّدُورِ وَشَتَاتِ الْأَمْرِ ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا تَجِيءُ بِهِ الرِّيحُ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَجِيءُ بِهِ الرِّيحُ " .سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ عرفہ کی شام رسول اللہ ﷺ کی اکثر دعا یہ ہوتی تھی: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كَالَّذِي تَقُولُ وَخَيْرًا مِمَّا نَقُولُ، اللَّهُمَّ لَكَ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي، وَإِلَيْكَ مَآبِي وَلَكَ رَبِّ تُرَاثِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَوَسْوَسَةِ الصُّدُورِ وَشَتَاتِ الْأَمْرِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا تَجِيءُ بِهِ الرِّيحُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَجِيءُ بِهِ الرِّيحُ» ”اے اللہ! تیرے ہی لیے تعریف ہے، اس طرح جیسے تو خود فرماتا ہے اور اس سے بہتر جو ہم کہتے ہیں۔ اے اللہ! میری نماز، میری قربانی (و عبادت)، میرا جینا اور میرا مرنا تیرے ہی لیے ہے، اور تیری ہی طرف میرا لوٹنا ہے، اور اے میرے رب! میری میراث بھی تیرے ہی لیے ہے۔ اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں قبر کے عذاب سے، سینوں کے وسوسوں سے اور معاملات کی پراگندگی سے۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس چیز کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں جو ہوا لے کر آتی ہے، اور اس چیز کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں جو ہوا لے کر آتی ہے۔“
• أبو طاهر بن خزيمة هو محمد بن الفضل بن محمد بن إسحاق.
• وجده: محمد بن إسحاق بن خزيمة أبو بكر السلمي النيسابوري (م ٣١١ هـ)، تقدما.
• قيس بن الربيع الأسدي، أبو محمد الكوفي. صدوق. تغير لما كبر، أدخل عليه ابنه ما ليس من حديثه. من السابعة (د ت ق).
• الأغر هو ابن الصباح التميمي، المنقري، الكوفي، ثقة، من السابعة، مر.
تشریح، فوائد و مسائل
علی بن ابی طالب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وقوف عرفہ کے دوران عرفہ کی شام اکثر جو دعا مانگا کرتے تھے وہ یہ تھی: «اللهم لك الحمد كالذي نقول وخيرا مما نقول اللهم لك صلاتي ونسكي ومحياي ومماتي وإليك مآبي ولك رب تراثي اللهم إني أعوذ بك من عذاب القبر ووسوسة الصدر وشتات الأمر اللهم إني أعوذ بك من شر ما تجيء به الريح» " اے اللہ! تیرے لیے ہی ہیں سب تعریفیں جیسی کہ تو نے ہمیں بتائی ہیں اور اس سے بہتر جیسی کہ ہم تیری تعریف کر سکتے ہیں، اے اللہ! تیرے لیے ہی ہے میری صلاۃ، میری قربانی، میری زندگی اور میری موت، اور تیری ہی طرف ہمیں پلٹ کر جانا ہے، اے میرے رب!۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3520]
وضاحت:
1؎:
اے اللہ! تیرے لیے ہی ہیں سب تعریفیں جیسی کہ تو نے ہمیں بتائی ہیں اور اس سے بہتر جیسی کہ ہم تیری تعریف کر سکتے ہیں، اے اللہ! تیرے لیے ہی ہے میری نماز، میری قربانی، میری زندگی اور میری موت، اور تیری ہی طرف ہمیں پلٹ کر جانا ہے، اے میرے رب! تیرے لیے ہی ہے میری میراث، اے اللہ میں عذاب قبر سے، سینے کے وسوسہ سے اور متفرق و پراگندہ کام سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں ہر اس شر سے جسے ہوا لے کر آتی ہے۔
نوٹ:
(سند میں ’’قیس بن ربیع‘‘ ضعیف راوی ہیں)