شعب الایمان — حدیث نمبر 3777
باب: عرفہ کے دن عرفات میں وقوف اور اس کی فضیلت، اور رمیِ جمار اور قربانی کی اصل۔
الوقوف يوم عرفة بعرفات ، وما جاء في فضله ، والأصل في رمي الجمار والذبح
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّالِحِينِيُّ ، حَدَّثَنَا سِكِّينُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّخَعِيُّ بِالْكُوفَةِ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ دُحَيْمٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا سِكِّينُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ كَانَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ ، فَجَعَلَ الْفَتَى يُلَاحِظُ النِّسَاءَ وَيَنْظُرُ إِلَيْهِنَّ وَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْرِفُ بِيَدِهِ وَوَجْهُهُ مِنْ خَلْفِهِ وَجَعَلَ الْفَتَى يُلَاحِظُهُنَّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِنَّ هَذَا يَوْمٌ مَنْ مَلَكَ فِيهِ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ وَلِسَانَهُ غُفِرَ لَهُ " .
وَفِي رِوَايَةِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ رَدِيفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ قَالَ وَكَانَ الْفَتَى يُلَاحِظُ النِّسَاءَ قَالَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَصَرِهِ هَكَذَا وَصَرَفَهُ وَقَالَ : "يَا ابْنَ أَخِي ، هَذَا يَوْمٌ مَنْ مَلَكَ بَصَرَهُ إِلَّا مِنْ حَقٍّ وَسَمْعَهُ إِلَّا مِنْ حَقٍّ وَلِسَانَهُ إِلَّا مِنْ حَقٍّ غُفِرَ لَهُ " .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما عرفہ کے دن نبی ﷺ کے پیچھے سواری پر سوار تھے، تو یہ نوجوان عورتوں کو تاک تاک کر دیکھنے لگا، اور رسول اللہ ﷺ اپنے ہاتھ سے پیچھے کی طرف سے اس کا چہرہ دوسری طرف پھیرنے لگے، مگر وہ نوجوان پھر بھی انہیں دیکھتا رہا۔ تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ یہ ایسا دن ہے کہ جس نے اس میں اپنے کان، اپنی آنکھ اور اپنی زبان کو قابو میں رکھا، اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔“
اور ابوعبداللہ کی روایت میں سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ عرفہ میں نبی ﷺ کے پیچھے سواری پر سوار تھے، انہوں نے بیان کیا کہ وہ نوجوان عورتوں کو دیکھ رہا تھا، تو نبی ﷺ نے اپنی نگاہ سے یوں کیا اور اسے پھیر دیا اور فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! یہ ایسا دن ہے کہ جس نے اپنی آنکھ کو سوائے حق کے روکے رکھا، اور اپنے کان کو سوائے حق کے اور اپنی زبان کو سوائے حق کے قابو میں رکھا، اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔“
• سكين بن عبد العزيز بن قيس العبدي العطار. صدوق، يروي عن الضعفاء، مر.
• وأبوه عبد العزيز بن قيس العبدي البصري. مقبول، من الرابعة (ز). وذكره ابن حبان في "الثقات" (٥/ ١٢٤) وراجع "التاريخ الكبير" (٦/ ١٠).