شعب الایمان — حدیث نمبر 3734

باب: فصل: احرام، تلبیہ اور اسے بلند آواز سے کہنا۔

فصل في الإحرام والتلبية ورفع الصوت بها

حدیث نمبر: 3734
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعْدٍ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ مُوسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَبْدِيُّ الْبُوشَنْجِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا دَاوُدُ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَادِي الْأَزْرَقِ . فَقَالَ : "أَيُّ وَادٍ هَذَا ؟ " فَقَالُوا : وَادِي الْأَزْرَقِ . قَالَ : "كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى مُوسَى بْنِ عِمْرَانَ هَابِطًا مِنَ الثَّنِيَّةِ لَهُ جُؤَارٌ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - بِالتَّلْبِيَةِ " ثُمَّ أَتَى عَلَى ثَنِيَّةِ هَرْشَى فَقَالَ : "أَيُّ ثَنِيَّةٍ هَذِهِ ؟ " قَالُوا : ثَنِيَّةُ هَرْشَى .
قَالَ : "كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى يُونُسَ بْنِ مَتَّى عَلَى نَاقَةٍ حَمْرَاءَ جَعْدَةٍ ، عَلَيْهَا صُوفٌ ، خِطَامُ نَاقَتِهِ خُلْبَةٌ ، وَهُوَ يُلَبِّي " قَالَ : هُشَيْمٌ : يَعْنِي لِيفٌ .
قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ : وَمَعْنَى التَّلْبِيَةُ إِذَا قَالَ الْمُلَبِّي : لَبَّيْكَ ، اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ . إِنَّمَا هُوَ جَوَابٌ مِنَ الْمُلَبِّي بِقَوْلِهِ حِينَ نَادَى إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِالْحَجِّ عَنْ أَمْرِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ بِقَوْلِهِ ( وَأَذِّنْ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ ) .
وَيُرْوَى أَنَّ مَنْ حَجَّ فَهُوَ مِمَّنْ أَجَابَ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ فِي أَصْلَابِ الرِّجَالِ وَبُطُونِ الْأُمَّهَاتِ فَأَجَابُوهُ بِلَبَّيْكَ ، اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ ، فَكَانَتْ شِعَارَ تِلْكَ الْإِجَابَةِ مِنْ كُلِّ حَاجٍّ وَمُعْتَمِرٍ فَصَارَتْ جَوَابًا .
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ وادیٔ ازرق سے گزرے تو فرمایا: ”یہ کون سی وادی ہے؟“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”یہ وادیٔ ازرق ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”گویا میں موسیٰ بن عمران علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ گھاٹی سے اتر رہے ہیں اور تلبیہ کہتے ہوئے اللہ عزوجل کے حضور بلند آواز سے گڑگڑا رہے ہیں۔“ پھر آپ ﷺ ثنیۂ ہرشی پر پہنچے تو فرمایا: ”یہ کون سی گھاٹی ہے؟“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”یہ ثنیۂ ہرشی ہے۔“
آپ ﷺ نے فرمایا: ”گویا میں یونس بن متی علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ ایک سرخ، گٹھے ہوئے جسم والی اونٹنی پر سوار ہیں، جس پر اونی کپڑا پڑا ہے، اس اونٹنی کی نکیل ریشے کی ہے اور وہ تلبیہ کہہ رہے ہیں۔“ ہشیم کہتے ہیں: ”خلبہ کا مطلب ہے ریشہ۔“
ابو عبداللہ فرماتے ہیں: ”جب تلبیہ کہنے والا «لَبَّيْكَ، اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ» ”میں حاضر ہوں، اے اللہ! میں حاضر ہوں“ کہتا ہے تو اس کا مفہوم یہ ہے کہ یہ اس پکار کا جواب ہے جو ابراہیم علیہ السلام نے اللہ عزوجل کے حکم سے حج کے اعلان کے وقت دی تھی، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے مطابق: ﴿اور لوگوں میں حج کا اعلان کر دو﴾۔“
اور روایت کیا جاتا ہے کہ جس نے بھی حج کیا وہ ان لوگوں میں سے ہے جنہوں نے مردوں کی پشتوں اور ماؤں کے پیٹوں میں ابراہیم علیہ السلام کی پکار کا جواب دیا تھا، انہوں نے «لَبَّيْكَ، اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ» ”میں حاضر ہوں، اے اللہ! میں حاضر ہوں“ کہہ کر جواب دیا تھا، چنانچہ ہر حج اور عمرہ کرنے والے کی طرف سے اسی جواب کا شعار یہی کلمات بن گئے اور یہی جواب قرار پائے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الخامس والعشرون من شعب الايمان وهو باب المناسك / حدیث: 3734
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4023
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 471) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1480، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 166، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2891، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1857، 2497، 2498، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 3366، 4179، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2632، 2633، والطبراني فى (الكبير) برقم: 11057، 12756، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3755»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 166 | سنن ابن ماجه: 2891 | شعب الإيمان: 3715
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• داود هو ابن أبي هند.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 166 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابنِ عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ازرق وادی میں سے گزرے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ’’یہ کون سی وادی ہے؟‘‘ لوگوں نے کہا: یہ وادی ازرق ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’گویا کہ میں موسیٰؑ کو چوٹی سے اترتے دیکھ رہا ہوں، اور وہ بلند آواز سے اللہ کے حضور تلبیہ کہہ رہے ہیں۔‘‘ پھر آپ ﷺ ہرشیٰ کی چوٹی پر پہنچے تو پوچھا: ’’یہ کون سی چوٹی ہے؟‘‘ لوگوں نے کہا: یہ ہرشیٰ کی چوٹی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’گویا کہ میں یونس بن متیٰ ؑ کو دیکھ رہا ہوں، سرخ رنگ کی... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:420]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
: (1)
ثَنِيَّةٌ جمع ثَنَايَا: دره، گھاٹی، پہاڑی راستہ۔
(2)
جُؤَارٌ: بلند آواز سے دعا کرنا، گڑگڑانا، بیل کا ڈکارنا۔
(3)
تَلْبِيَةٌ: اللهم لبيك کہنا۔
فوائد ومسائل:
رسول اللہ ﷺ کو شب معراج، بعض انبیاء کی زندگی کا حال دکھایا گیا کہ ان کا حج کیسا تھا، سواری کس قسم کی تھی، لبیک کس طرح کہا، آج انسان مختلف قسم کے پروگراموں کی وڈیوز تیار کر لیتے ہیں، اور پھر جب چاہتے ہیں، ان پروگراموں کو دیکھ لیتے ہیں، تو کیا اللہ تعالیٰ انسانوں کی زندگی، ان کے افعال واعما ل کی وڈیوز تیار نہیں کر سکتا، کہ جب چاہے وہ کسی کو دکھا دے۔
اسی لیے آپ ﷺ نے "كَأَنِّي أَنْظُرُ" ’’گویا کہ میں دیکھ رہا ہوں۔
‘‘ کے الفاظ استعمال فرمائے ہیں۔
اسی طرح ودجال اورمالک خازن ناز کی تصویر دکھائی گئی، جس طرح آپ کو جنت اور دوزخ کی تصویر دکھائی گئی تھی۔
یہاں تک کہ آپ دوزخ کو دیکھ کر پیچھے ہٹ گئے اور جنت کو دیکھ کر اس کے میوے توڑنےکے لیے آگے بڑھے، یہاں تک کہ آپ نے لوگوں کو جہنم میں سزا پاتے دیکھا۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 420 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2891 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´سواری پر حج کرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ اور مدینہ کے درمیان تھے، ہمارا گزر ایک وادی سے ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: " یہ کون سی وادی ہے؟ " لوگوں نے عرض کیا: وادی ازرق ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " گویا میں موسیٰ علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے موسیٰ علیہ السلام کے بالوں کی لمبائی کا تذکرہ کیا (جو راوی داود کو یاد نہیں رہا) اپنی دو انگلیاں اپنے دونوں کانوں میں ڈالے ہوئے بلند آواز سے، لبیک کہتے ہوئے، اللہ سے فریاد کرتے ہوئے اس وادی سے گزرے۔‏‏‏‏" عبداللہ بن عب۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2891]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
بنی اسرائیل کے انبیاء کرام علیہم السلام بھی کعبہ شریف کا حج کرتے تھے اگرچہ ان کا قبلہ بیت المقدس تھا۔

(2)
رسول اللہ ﷺ کی وحی کا ایک انداز یہ بھی تھا کہ گزشتہ واقعات آپ کو اس انداز سے دکھا دیے جاتےتھے گویا کہ وہ ابھی واقع ہو رہے ہیں اس طرح ماضی کے واقعات یا جنت اور جہنم کے حالات سے نبیﷺ اس طرح واقف ہو جاتے تھے جس طرح کوئی چشم دید واقعات کو جانتا اور یاد رکھتا ہے۔

(3)
لبیک بلند آواز سے پکارنا مستحب ہے۔ (سنن ابن ماجة، حدیث: 2922 تا 2924)

(4)
مرد کو احرام کی حالت میں سلا ہوا لباس پہننا منع ہے۔ (سنن ابن ماجة حدیث: 2929)
ممکن ہے حضرت یونس علیہ السلام کی شریعت میں اس کی اجازت ہو اس لیے انھوں نےاونی جبہ پہنا ہوا ہو۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2891 سے ماخوذ ہے۔