شعب الایمان — حدیث نمبر 3715
باب: کعبہ، مسجد حرام اور پورے حرم کے بارے میں احادیث۔
حديث الكعبة والمسجد الحرام ، والحرم كله
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، إِمْلَاءً وَقِرَاءَةً ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى الْأَشْيَبُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى عَلَى وَادِي الْأَزْرَقِ ، فَقَالَ : "مَا هَذَا ؟ " قَالُوا : وَادِي الْأَزْرَقِ . فَقَالَ : "كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى مُوسَى بْنِ عِمْرَانَ مُنْهَبِطًا لَهُ جُؤَارٌ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ بِالتَّلْبِيَةِ " ثُمَّ أَتَى عَلَى ثَنِيَّةٍ ، فَقَالَ : "مَا هَذِهِ الثَّنِيَّةُ ؟ " قَالُوا : ثَنِيَّةُ كَذَا وَكَذَا . فَقَالَ : "كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى يُونُسَ بْنِ مَتَّى عَلَى نَاقَةٍ حَمْرَاءَ جَعْدَةٍ ، خِطَامُهَا لِيفٌ ، وَهُوَ يُلَبِّي وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ صُوفٌ .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ وادی ازرق سے گزرے تو پوچھا: ”یہ کون سی وادی ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: وادی ازرق ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”گویا میں موسیٰ بن عمران علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ (اس وادی میں) اتر رہے ہیں اور بلند آواز سے تلبیہ کہتے ہوئے اللہ عز و جل کے حضور گڑگڑا رہے ہیں۔“ پھر آپ ﷺ ایک گھاٹی پر پہنچے تو پوچھا: ”یہ کون سی گھاٹی ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: فلاں فلاں گھاٹی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”گویا میں یونس بن متی علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ سرخ رنگ کی گھنگھریالے بالوں والی اونٹنی پر سوار ہیں، اس کی نکیل کھجور کی چھال کی ہے، وہ تلبیہ کہہ رہے ہیں اور ان کے بدن پر اونی جبہ ہے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے داود بن ابی ہند رحمہ اللہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
: (1)
ثَنِيَّةٌ جمع ثَنَايَا: دره، گھاٹی، پہاڑی راستہ۔
(2)
جُؤَارٌ: بلند آواز سے دعا کرنا، گڑگڑانا، بیل کا ڈکارنا۔
(3)
تَلْبِيَةٌ: اللهم لبيك کہنا۔
فوائد ومسائل:
رسول اللہ ﷺ کو شب معراج، بعض انبیاء کی زندگی کا حال دکھایا گیا کہ ان کا حج کیسا تھا، سواری کس قسم کی تھی، لبیک کس طرح کہا، آج انسان مختلف قسم کے پروگراموں کی وڈیوز تیار کر لیتے ہیں، اور پھر جب چاہتے ہیں، ان پروگراموں کو دیکھ لیتے ہیں، تو کیا اللہ تعالیٰ انسانوں کی زندگی، ان کے افعال واعما ل کی وڈیوز تیار نہیں کر سکتا، کہ جب چاہے وہ کسی کو دکھا دے۔
اسی لیے آپ ﷺ نے "كَأَنِّي أَنْظُرُ" ’’گویا کہ میں دیکھ رہا ہوں۔
‘‘ کے الفاظ استعمال فرمائے ہیں۔
اسی طرح ودجال اورمالک خازن ناز کی تصویر دکھائی گئی، جس طرح آپ کو جنت اور دوزخ کی تصویر دکھائی گئی تھی۔
یہاں تک کہ آپ دوزخ کو دیکھ کر پیچھے ہٹ گئے اور جنت کو دیکھ کر اس کے میوے توڑنےکے لیے آگے بڑھے، یہاں تک کہ آپ نے لوگوں کو جہنم میں سزا پاتے دیکھا۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ اور مدینہ کے درمیان تھے، ہمارا گزر ایک وادی سے ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: " یہ کون سی وادی ہے؟ " لوگوں نے عرض کیا: وادی ازرق ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " گویا میں موسیٰ علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے موسیٰ علیہ السلام کے بالوں کی لمبائی کا تذکرہ کیا (جو راوی داود کو یاد نہیں رہا) اپنی دو انگلیاں اپنے دونوں کانوں میں ڈالے ہوئے بلند آواز سے، لبیک کہتے ہوئے، اللہ سے فریاد کرتے ہوئے اس وادی سے گزرے۔" عبداللہ بن عب۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2891]
فوائد و مسائل:
(1)
بنی اسرائیل کے انبیاء کرام علیہم السلام بھی کعبہ شریف کا حج کرتے تھے اگرچہ ان کا قبلہ بیت المقدس تھا۔
(2)
رسول اللہ ﷺ کی وحی کا ایک انداز یہ بھی تھا کہ گزشتہ واقعات آپ کو اس انداز سے دکھا دیے جاتےتھے گویا کہ وہ ابھی واقع ہو رہے ہیں اس طرح ماضی کے واقعات یا جنت اور جہنم کے حالات سے نبیﷺ اس طرح واقف ہو جاتے تھے جس طرح کوئی چشم دید واقعات کو جانتا اور یاد رکھتا ہے۔
(3)
لبیک بلند آواز سے پکارنا مستحب ہے۔ (سنن ابن ماجة، حدیث: 2922 تا 2924)
(4)
مرد کو احرام کی حالت میں سلا ہوا لباس پہننا منع ہے۔ (سنن ابن ماجة حدیث: 2929)
ممکن ہے حضرت یونس علیہ السلام کی شریعت میں اس کی اجازت ہو اس لیے انھوں نےاونی جبہ پہنا ہوا ہو۔