شعب الایمان — حدیث نمبر 3650

باب: فصل: روزوں کے بارے میں اخبار و حکایات۔

فصل أخبار وحكايات في الصيام

حدیث نمبر: 3650
وَبِإِسْنَادِهِ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّيْمِيُّ ، حَدَّثَنِي بَعْضُ أَشْيَاخِنَا : أَنَّ رَجُلًا مِنْ عِلْيَةِ هَذِهِ الْأُمَّةِ حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ ، فَجَزِعَ جَزَعًا شَدِيدًا ، وَبَكَى بُكَاءً كَثِيرًا ، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ ، فَقَالَ : مَا أَبْكِي إِلَّا عَلَى أَنْ يَصُومَ الصَّائِمُونَ لِلَّهِ وَلَسْتُ فِيهِمْ ، وَيُصَلِّي الْمُصَلُّونَ وَلَسْتُ فِيهِمْ ، وَيَذْكُرُهُ الذَّاكِرُونَ وَلَسْتُ فِيهِمْ . فَذَاكَ الَّذِي أَبْكَانِي .
ترجمہ

عبیداللہ بن محمد تیمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے ہمارے بعض مشائخ نے بتایا کہ اس امت کے ایک برگزیدہ شخص کی وفات کا وقت آیا تو وہ بہت زیادہ بے قرار ہوئے اور خوب روئے، اس بارے میں ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: ”میں صرف اس لیے رو رہا ہوں کہ اللہ کے لیے روزہ رکھنے والے روزہ رکھیں گے اور میں ان میں نہیں ہوں گا، نماز پڑھنے والے نماز پڑھیں گے اور میں ان میں نہیں ہوں گا، اور ذکر کرنے والے اس کا ذکر کریں گے اور میں ان میں نہیں ہوں گا۔ بس یہی بات مجھے رلا رہی ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصيام / حدیث: 3650
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 3935
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه رجل لم يسم
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه رجل لم يسم (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 420) . »