شعب الایمان — حدیث نمبر 3651
باب: فصل: روزوں کے بارے میں اخبار و حکایات۔
فصل أخبار وحكايات في الصيام
حدیث نمبر: 3651
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، قَالَ سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ عَثَّامٍ يَقُولُ : قَالَتْ أُمُّ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ لَمَّا مَاتَ مَنْصُورٌ : رَحِمَهُ اللَّهُ : بُنَيُّ صَامَ رَمَضَانَ وَقَامَهُ ، فَمَا أَكَلَ وَلَا نَامَ ، حَتَّى صَامَهُ وَقَامَهُ .
رَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ : كَانَ يَصُومُ رَمَضَانَ وَيَقُومُهُ فَمَا يَضَعْ جَنْبَهُ حَتَّى يَنْسَلِخَ .ترجمہ
علی بن عثام رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جب منصور بن معتمر رحمہ اللہ فوت ہوئے تو ان کی والدہ نے کہا: ”میرے بیٹے نے رمضان کے روزے رکھے اور اس کا قیام کیا، چنانچہ اس نے نہ کھایا اور نہ سویا، یہاں تک کہ اس نے اس کے روزے مکمل کر لیے اور اس کا قیام کر لیا۔“
ان کے علاوہ دوسرے راوی نے اسے محمد بن عبدالوہاب سے روایت کیا اور حدیث میں یہ الفاظ کہے: ”وہ رمضان کے روزے رکھتے اور اس کا قیام کرتے تھے، چنانچہ رمضان ختم ہونے تک اپنا پہلو (بستر پر) نہیں رکھتے تھے۔“