شعب الایمان — حدیث نمبر 3498
باب: عاشوراء کا خاص طور پر ذکر۔
تخصيص عاشوراء بالذكر
"تَخْصِيصُ عَاشُورَاءَ بِالذِّكْرِ "
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقُ ، أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ السِّخْتِيَانِيُّ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَالْيَهُودُ تَصُومُ يَوْمَ عَاشُورَاءَ فَقَالَ : "مَا هَذَا الْيَوْمُ الَّذِي تَصُومُونَهُ ؟ " ، قَالُوا : هَذَا يَوْمٌ عَظِيمٌ أَنْجَى اللَّهُ فِيهِ مُوسَى وَأَغْرَقَ آلَ فِرْعَوْنَ فِيهِ ، فَصَامَهُ مُوسَى شُكْرًا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "فَنَحْنُ أَحَقُّ بِمُوسَى مِنْكُمْ " فَصَامَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَمَرَ بِصِيَامِهِ .
أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ مدینہ تشریف لائے تو یہودی عاشوراء کے دن روزہ رکھتے تھے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ کون سا دن ہے جس کا تم روزہ رکھتے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”یہ بڑا عظیم دن ہے، اس دن اللہ نے موسیٰ علیہ السلام کو نجات دی اور فرعون کی قوم کو غرق کر دیا، تو موسیٰ علیہ السلام نے شکرانے کے طور پر اس دن روزہ رکھا۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہم موسیٰ علیہ السلام کے (تمہاری نسبت) زیادہ حق دار ہیں۔“ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اس دن روزہ رکھا اور اس کا روزہ رکھنے کا حکم بھی دیا۔
(مصنف فرماتے ہیں:) اسے امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ دونوں نے صحیح میں سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔
• عبد الله بن سعيد بن جبير، الكوفي. ثقة فاضل. من السادسة (خ م ت س).